حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 636 of 923

حیاتِ خالد — Page 636

حیات خالد 631 آخری ایام میرے شوہر نے خدمت دین کی راہ میں اپنی پوری زندگی گزاری، شمع خلافت پر پروانہ وار جان نچھاور کی ، اپنی اولاد کی نیک تربیت کی ، ان کے لئے بے حد دعائیں کیں اور انہیں خدمت دین کے لئے تیار کیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے سب کے گھر آباد دیکھ کر اور اپنا فرض پورا کر کے اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت نماز جنازہ پڑھائی اور میت کو کندھا دیا۔خدا تعالیٰ نے بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے کی سعادت بخشی۔اس طرح تیرا " خالد احمدیت اپنے دو ساتھیوں سے جا ملا۔خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را اس موقع پر ایک اور ضروری اعلان شائع کروانا بھی ضروری سمجھتی ہوں کہ اگر حضرت مولانا صاحب کے ذمہ کسی بھائی بہن کی کوئی رقم وغیرہ ہو تو از راہ کرم اس کی اطلاع مجھے کر دی جائے میں انشاء اللہ ادائیگی کا بندوبست کر دوں گی۔یہ اطلاع مجھے اس ر جولائی ۱۹۷۷ء تک مل جانی چاہئے۔سعید و بیگم بیت العطا در بوه ( الفضل اارجون ۱۹۷۷ء)