حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 466 of 923

حیاتِ خالد — Page 466

حیات خالد 462 ماہنامہ الفرقان"۔قارئین کی سہولت کے لئے یہ بتا دوں کہ یہ علمی مقالہ صفحہ پر شائع ہوا اور مکرم ایڈیٹر صاحب کا ہی تھا اس کا عنوان یہ تھا۔حدیث لَوْ عَاشَ إِبْرَاهِيمُ لَكَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا صحیح حدیث ہے۔جناب شیخ محمد دین صاحب سابق مختار عام صدر انجمن احمد یہ تحریر فرماتے ہیں۔0 ,, رسالہ الفرقان مارچ میں نے پڑھا۔اس رسالہ کو جب پڑھنے لگا تو آپ نے جو اعتراضات کے جوابات مختلف اخبارات اور رسالہ جات کے دیئے ہیں پڑھ کر بہت محظوظ ہوا۔میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ آپ اس رسالہ کو ایڈٹ کرنے میں بہت سخت محنت کرتے ہیں۔اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بہترین خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل واحسان سے آپ کو صحت اور اقبال کی لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ کے وجود کو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے نافع وجود بنائے آمین۔میں آپ کے لئے دعا (الفرقان جون ۱۹۶۴ ء صفحه ۴۲) کرتا ہوں۔کیا:- 0 سیالکوٹ چھاؤنی سے الفرقان کے دیرینہ خریدار ایک لیفٹیننٹ کرنل صاحب نے تحریر گو میں خود احمدی نہیں ہوں لیکن الفرقان کے مطالعہ سے میرا بڑا لڑکا ضرور احمدی ہوا اور گھر کے دوسرے افراده ۹ فیصد متاثر ہوئے۔چونکہ عقائد درست ہیں لہذا اور مطالعہ ضروری ہے۔جناب نصیر احمد صاحب ناظم آباد کراچی سے لکھتے ہیں کہ :- " میں الفرقان با قاعدگی سے پڑھتا ہوں۔یہ جو احباب اکثر لکھتے ہیں کہ جیسے ہی الفرقان ہاتھ آیا ختم کر کے چھوڑا۔کوئی مبالغہ آمیز بات نہیں۔جون میں خاکی صاحب کی غزل موجودہ عیسائیت قابل داد ہے اس کا یہ شعر تو بہت ہی پیارا ہے۔احمدیت کی صداقت آزمانے کے لئے کوئی آئے اس ہرگز کوئی پابندی نہیں اللہ کرے زور قلم اور زیادہ 0 یہ ( الفرقان جولائی ۱۹۶۴ء صفحہ ۴۱ ) پاکستان سے تو آراء اور تبصرہ جات موصول ہوتے ہی تھے۔اس کے ساتھ ساتھ بیرون پاکستان سے بھی دلچسپ تبصرہ جات موصول ہوتے اور ان کو ایک خاص جگہ دی جاتی تھی۔چنانچہ سنگا پور سے ایچ۔ایم خاں صاحب چوہان نے لکھا کہ :- "رسالہ الفرقان کا جولائی نمبر ملا۔ماشاء اللہ کیا علم ومعرفت اور حقائق و معارف سے پر