حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 465 of 923

حیاتِ خالد — Page 465

حیات خالد 461 ماہنامہ الفرقان منزلت کی نظر سے دیکھا۔چنانچہ اخبار صدق لکھنو کے ایڈیٹر جناب مولانا عبد الماجد صاحب بی۔اے دریا آبادی اپنے ایک گرامی نامہ میں لکھتے ہیں کہ :- " آپ کا رسالہ الفرقان جولائی نمبر پیش نظر ہے اس میں عربی کے آسان اسباق کا نمبر بہت خوب ہے۔مبتدیوں کے حق میں نہایت مفید ہے۔(الفرقان اگست ستمبر ۱۹۵۳ء) مولانا ابو العطاء صاحب نے مسیحیوں کو جو دعوت مناظرہ دی اس کو پڑھ کر جناب محمد اسلم صاحب رانا ، ملک پارک شاہدرہ لاہور نے یوں لکھا کہ :- الفرقان بابت فروری ۱۹۷۲ء میں مسیحیوں کی دعوت مناظرات اور آپ کی قبولیت پڑھ کر دعا گو ہوں کہ یہ تحریری مناظر و بخیر و خوبی انقسام تک پہنچے، نتیجہ خیز ثابت ہو اور طالبان حق کے لئے (الفرقان مارچ ۱۹۷۲ ء صفحه ۴۱ ) رہنمائی کا کام دے۔آمین ثم آمین محترم ڈاکٹر پروفیسر محمد شریف خان صاحب ابو علی ایم۔ایس۔سی سابق لیکچرار تعلیم الاسلام کالج نے مندرجہ ذیل الفاظ میں الفرقان کی تعریف کی کہ :- O " میں شروع سے ہی رسالہ الفرقان کا مداح رہا ہوں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلامی ، علمی اور پاکیزہ ادب کی جتنی خدمت الفرقان آپکی ادارت میں کر رہا ہے میرے خیال میں اور کوئی رسالہ نہیں کر رہا۔ہر جہت سے اس رسالہ کو انفرادیت حاصل ہے“۔(الفرقان جنوری ۱۹۶۴ء صفحه ۴۲) مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفر مرحوم موجد کیور یو سسٹم آف ہومیو پیتھی ایک نظم لکھتے 0 ہوئے آخری شعر میں کہتے ہیں کہ :- 6 یہ الفرقان اپنا اک شعاع نور قرآں ہے ہم اس کے فیض سے عالم کو تاباں کر کے چھوڑیں گے (الفرقان دسمبر ۱۹۵۱ء صفحه ۴۲) ایک غیر احمدی بھائی عجائب خان صاحب نے لاہور سے لکھا: - تحقیق حق کی خاطر میں جماعت احمدیہ کا زیادہ سے زیادہ لٹریچر پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔کتا ہیں تو اکثر احمدی دوستوں سے مل ہی جاتی ہیں۔اس مرتبہ مارچ ۱۹۶۴ء کا الفرقان بھی ایک احمدی دوست سے مل گیا اس میں بعض مضامین خصوصیت سے علمی مقالہ صفحہ نمبر ۴ دیکھا۔طبیعت خوش ہوئی۔(الفرقان جون ۱۹۶۴ء صفحه ۴۲)