حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 445 of 923

حیاتِ خالد — Page 445

حیات خالد۔محترم میر محمود احمد صاحب ناصر 441 - محترم چوہدری احمد الدین صاحب پالیڈ ر - گجرات - محترم ڈاکٹر محمد شاہنواز خان صاحب - محترم ڈاکٹر خلیل احمد صاحب ناصر۔امریکہ ۷۔محترم میر اللہ بخش صاحب تسنیم میر الفرقان کے خاص نمبر ماہنامہ " الفرقان" سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر خصوصی نمبر نکالنے کے علاوہ خلافت نمبر ( اپریل مئی ۱۹۵۲ء) حضرت مولانا نے بہت سے خاص مضامین پر بڑے اہم خصوصی نمبر نکالے۔اور ابھی الفرقان کو شائع ہوئے کم و بیش ایک سال ہونے کو آیا تھا کہ خلافت کی اہمیت کے پیش نظر حضرت مولانا نے اپریل مئی ۱۹۵۲ء کے شمارے کو خلافت نمبر کا نام دیا۔اس رسالہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے علاوہ بہت سے بزرگوں نے بھی مضامین لکھے جن میں نمایاں نام یہ ہیں۔حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے، حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری، حضرت مولانا عبید اللہ صاحب بسمل ، حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لایکوری، حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب، حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب اور جناب شیخ عبدالقادر صاحب۔یہ خاص نمبر خلافت کے متعلق اہم معلومات پر مشتمل ایک خوبصورت مدرس اور مربی ہے۔اس کے کل ۹۶ صفحات تھے اور اس میں ۲۴ مضامین شامل ہوئے۔حضرت مولانا کی دور اندیشی اور ان تھک محنت، خاتم النبین ﷺ نمبر دسمبر ۱۹۵۲ء اخلاص بے بدل اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ حضرت مولانا نے ایک سے زائد نمبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے بارے میں نکالے اور ایک ہی سال یعنی ۱۹۵۲ء میں ہی صرف 4 مہینہ بعد خاتم النبین ﷺ نمبر نکال کر اپنی محنت اور اخلاص کا ثبوت دیا۔اس نمبر کے علاوہ اور بھی دو نمبر ملتے ہیں۔ا۔جنوری ۱۹۵۷ء میں ”سیرت خیر البشر "نمبر نکالا۔۲۔اپریل ۱۹۶۲ء میں پھر ایک دفعہ خاتم النبین ﷺ نمبر نکالنے کی مولانا کو توفیق اور سعادت ملی۔علاوہ ازیں النبی الخاتم نمبر بھی دکھائی دیتا ہے جو دسمبر ۱۹۷۳ء