حیاتِ خالد — Page 444
حیات خالد 440 ماہنامہ الفرقان ۲۔خدا کے مقرر کردہ خلیفہ کی جانشین انجمن اور غیر مبائعین ہئی ۱۹۶۵ء ۳۔مولانا جلال الدین صاحب شمس کے بارے میں، جنوری ۱۹۶۳ء ۱۹۲۰ء میں پیدا ہوئے ، ۱۹۳۳ء میں محترم مولانا غلام باری صاحب سیف مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔۱۴۔ستمبر ۱۹۴۲ء کو آپ کا وقف منظور ہوا اور ۱۹۴۴ء میں مبلغین کی کلاس پاس کی۔آپ کو خدا تعالیٰ نے تحریر و تقریر کا ایک خاص ملکہ عطا فرمایا تھا۔آپ الفرقان کی مجلس ادارت میں بھی رہے اور ممبران خصوصی میں بھی۔آپ نے الفرقان کے لئے بہت سارے مضامین لکھے۔چیدہ چیدہ کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ا۔قرآن کی رو سے عورت کا مقام دسمبر ۱۹۵۳ء ۲ لفظی الہام اور اقبال مارچ ۱۹۵۶ء۔۳۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری سے ایک ملاقات جون ۱۹۶۰ء۔۴۔امانت کا اسلامی تصور دسمبر ۱۹۶۱ء۔۵۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مختصر خاکہ جنوری ۱۹۷۴ء وغیرہ۔با وجود اپنی دیگر مصروفیات کے آپ نے الفرقان محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کے ساتھ بہت زیادہ فلمی تعاون کیا۔آپ الفرقان کے ساتھی ایڈیٹر ان ، ادارہ تحریر اور اعزازی اراکین میں بھی شامل رہے۔آپ کی تحریر میں ایک شوکت اور ندرت پائی جاتی ہے۔آپ کے بیش قیمت مضامین الفرقان کے ساتھ ہر دم تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مثلاً ا۔جماعت اسلامی کی تاریخ ( مقالہ ) مئی، جون ۱۹۵۵ء۔۲۔آیت مباہلہ سے شیعہ صاحبان کے استدلال پر ایک نظر فروری ۱۹۵۸ء۔۳۔معجزہ شق القمر اور اکابر امت اپریل ۱۹۷۰ء۔۴۔بیعت اولی کی تاریخ اپریل ۱۹۷۱ء۔۵۔اقلیم فقر اور درویشی کا شہنشاہ دسمبر ۱۹۷۴ء۔۶۔عہد نبوی مے میں تعلیم القرآن کا مرکزی نظام اکتوبر ۱۹۷۶ء وغیرہ۔مندرجہ بالا مضمون نگاروں کے علاوہ بھی بہت سے مضمون نگار رسالہ دیگر اہم مضمون نگار الفرقان کے لئے لکھتے رہے۔جن میں سے چند ایک کے اسماء ذیل میں درج کئے جار ہے ہیں۔محترم قاضی محمد نذیر صاحب لائل پوری - محترم مسعود احمد خان صاحب دہلوی