حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 443 of 923

حیاتِ خالد — Page 443

حیات خالد 439 ماہنامہ الفرقان آپ ۱۹۱۹ ء میں ٹو بہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔بچپن حضرت شیخ عبدالقادر صاحب محقق میں بیمار ہو جانے کی وجہ سے آپ آٹھویں سے آگے تعلیم نہ پاسکے۔لیکن آپ نے تحقیق کا جو کام کیا ہے اس کا جواب نہیں۔آپ شروع سے ہی حضرت مولانا ابو العطاء صاحب کے ساتھ الفرقان میں لکھتے رہے یہاں تک کہ الفرقان میں آپ نے ۷۰ مضامین و مقالہ جات لکھے اور کئی ایک نئی تحقیقات پیش کیں۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب محترم شیخ صاحب سے بہت پیار کرتے تھے۔کیونکہ محترم شیخ صاحب نے حضرت مولانا صاحب کی بہت زیادہ قلمی معاونت کی۔آپ کے چند ایک مضامین یہ ہیں۔ا۔صلیبی حادثہ کے بعد حضرت مسیح ناصری کہاں گئے ؟ ستمبر ، نومبر ۱۹۵۱ء۔۲۔آل عمران۔قرآن مجید نے انجیل کی غلطی کی اصلاح کی ، اکتوبر ۱۹۵۸ء۔۳۔اصحاب کہف انکشافات جدیدہ کی روشنی میں تین اقساط ) جون ۱۹۶۲ء ۴- النبی الامی ا لفظ امی اور حنیف کے حقیقی معنی اپریل ۱۹۷۶ ء۔۵۔قرآن مجید کی وجہ تسمیہ، اکتوبر ۱۹۶۷ ء۔۶۔دانائے چین کنفیوشس ، اپریل ۱۹۷۶ ء وغیر ہم۔آپ ۲۔دسمبر 1911ء کو گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا مولانا سید احمد علی شاہ صاحب ہوئے۔۱۹۳۲ء میں مدرسہ احمدیہ کا امتحان پاس کیا ۱۹۳۴ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور ۱۹۴۲ء سے جب تک صحت نے اجازت دی تبلیغ اسلام کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔آپ نے الفرقان کے ساتھ قلمی تعاون جاری رکھا اور الفرقان کے لئے ۴۶ مضامین لکھے۔چند ایک مضامین درج کئے جاتے ہیں۔ا۔عشرہ محرم اور مسلمانوں کا ایک اہم فرض جون ۱۹۶۳ء۔۲۔کیا موجودہ بائبل الہامی ہے؟ ستمبر ۱۹۶۸ء۔۳۔حدیث لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ۔کا ثبوت ستمبر ۱۹۷۲ء۔۴۔شیعہ کتب کے چند مفید حوالے۔اپریل ۱۹۷۴ء آپ ۱۲۔جنوری ۱۹۱۳ء کو جھنگڑ کلاں ضلع ہوشیار پور محترم چوہدری محمد شریف صاحب میں پیدا ہوئے۔قادیان سے مولوی فاضل اور جامعتہ المبشرین پاس کیا اور کامیاب مناظر بن کر ابھرے۔ستمبر ۱۹۳۷ء میں آپ کو بلا دعر بیہ جانے کا ارشاد ہوا۔آپ کی قلمی معاونت بھی مولانا ابوالعطاء صاحب کے ساتھ رہی۔آپ کے اہم مضامین یہ ہیں۔ا۔خاتم النبیین کے معنوں پر ایک نظر۔جنوری ۱۹۷۴ء