حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 280 of 923

حیاتِ خالد — Page 280

حیات خالد 279 بلا د عر بیہ میں تبلیغ اسلام ۴۔اس بات سے بچتے رہنا کہ تیر انفس تجھے کہے کہ تو نے خوب کام کیا حالانکہ اللہ تعالی ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور اسے بھی جو تم عمل کرتے ہو۔پس یقینا جانو کہ یہ بات تمہاری اعمال کی کھیتی کیلئے بگولا اور آگ ہے یا کڑک ہے تمہارے مویشی و دودھ دینے والے جانوروں کیلئے۔پس بچو اور اردو ترجمہ از مولانا فضل الہی صاحب بشیر ) احتیاط کرو۔حضرت مولانا میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر فاروق کی نصائح بسم الله الرّحمنِ الرَّحِيمِ۔۔۔۔وَاللهُ خَيْرٌ حَافِظًا۔(1) سب سے پہلی اور ضروری بات یہ ہے کہ سفر میں جس قدر ممکن ہو رقت قلب سے اسلام اور سلسلہ کیلئے بہت دعائیں کریں اور اس کے ضمن میں اپنی کامیابی اور بخیریت منزل مقصود پر پہنچنے اور بامراد واپسی کے واسطے دعا کریں۔انشاء اللہ خدا سب دعا ئیں منظور کر دیگا۔(۲) سفر میں رفیق ناشناسا کو شنا سا بنا ئیں اسپر پورا اعتماد نہ کریں۔احتیاط کریں۔(۳) دوران سفر چند ایسی ادویات جو فوری اثر کرنے والی ہوں مثلاً گولیاں قبض کشا اور امرت دھارا کی قسم کی کوئی دوائی۔ایک چاقو ، سیاہ مرچ اور نمک میں کر شیشی میں بھر لیں اپنے ساتھ رکھیں۔(۴) جو نقدی سفر میں اپنی جیب میں ہو اس کو مختلف اسباب میں تقسیم کر کے رکھیں ایک جگہ نقدی نہ رکھیں۔اور روزانہ اخراجات کیلئے چند روپیہ جن میں کم از کم ایک روپیہ کی ریزگاری ہو جیب میں رکھیں باقی مختلف اسباب میں محفوظ کر دیں۔(۵) عجب غرور تکبر قطعا نہ کریں اور اپنے آپ کو بیچ سمجھ کر دل سے یہ خیال کریں کہ میں ایک نہایت عاجز اور بے علم اور ناچیز بندہ ہوں۔مجھ سے بڑھ کر دنیا میں عالم و فاضل موجود ہیں۔اپنے کسی علم پر بھروسہ نہ کریں۔سب خدا کے سپرد کر کے ایک نابالغ بچہ کی طرح کہ جس طرح وہ رو کر اپنے ماں باپ سے سب کچھ مانگتا ہے اور اپنی تکالیف کو ماں سے ہی ظاہر کرتا ہے اس طرح ہر حالت میں خدا کو ہی ماں باپ سے زیادہ رحیم و کریم جان کر اس سے ہی کہیں اس سے ہی اظہار کریں۔حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز بشر کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے