حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 281 of 923

حیاتِ خالد — Page 281

حیات خالد 280 بلا دعر بیہ میں تبلیغ اسلام (1) اگر کسی سے دل میں ناراضگی یا رنج ہو تو اس سے صلح کر کے جائیں تا کہ اس کے دل میں بھی آپ کی محبت کا گہرا اثر پڑے اور وہ بھی دعا ہی دے اور اپنے دل کو صاف کر لے۔(۷) سفر میں تمام ضروری حاجات سے فارغ ہونے کے بعد زیادہ تر قرآن مجید کا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصانیف کا مطالعہ کریں۔(۸) سفر میں اگر کبھی میری یاد آ جائے تو میرے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میرا انجام بخیر کرے اور میری بقیہ زندگی خدمت دین میں صرف کرائے اور میرے بچے مشتاق احمد سلمہ اللہ کو دینی اور دنیاوی برکتیں عطا فرما کر اس کو اس کے ارادہ میں کامیاب اور بامراد کر کے نافع الناس بنائے۔آمین (1) کبھی کبھی جب قادیان خط لکھا کریں تو اپنی صحت و عافیت سے مجھے بھی یاد فرمالیا کریں۔(۱۰) منزل مقصود پر پہنچ کر جب عزیزی مکر می مولوی جلال الدین صاحب سے ملاقی ہوں تو میرا ہد یہ سلام اور میری اہلیہ صاحبہ والدہ مشتاق احمد سلمہ اللہ کی طرف سے تحفہ دعا اور مشتاق احمد کی طرف سے سلام مسنون پہنچا دیں۔اللہ آپ کا ہر حال میں سفر ہو یا حضر ، حافظ و ناصر ہو۔آمین خاکسار میر قاسم علی ایڈیٹر فاروق قادیان۔یکم اگست ۱۹۳۱ء حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی نصائح وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا میرا یہ تجربہ ہے کہ جب انسان محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی مغفرت حاصل کرنے کیلئے اپنے وطن اور اہل و عیال کو ترک کر کے اور دنیا کی تمام خوشیوں اور لذتوں سے علیحدہ ہو کر تبلیغ اسلام کی غرض سے اللہ تعالیٰ کے راستہ پر گامزن ہوتا ہے اور دور دراز کے ممالک کا سفر اختیار کرتا ہے تو اللہ اس کے بہت قریب ہو جاتا ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کے علوم اور عرفان الہی کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔اور اللہ تعالی محض اپنے فضل و کرم سے اس طرح ظاہر طور پر اس کا حامی اور ناصر ہوتا ہے کہ انسان کو حیرت ہوتی ہے اور ہر ایک کام میں اللہ تعالی کا طاقتور ہاتھ اس کی امداد کرتا ہوا صاف طور پر نظر آتا ہے جس سے انسان کا رسمی ایمان کامل اطمینان اور مکمل یقین میں بدل جاتا ہے اور یہ ایسا موقع ہوتا ہے کہ اگر انسان اس عظیم الشان کام کے آداب کو ملحوظ رکھے تو رضوان اللہ کا رتبہ حاصل کرنا بہت ہی آسان اور قریب ہو جاتا ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے