حیاتِ خالد — Page 165
حیات خالد 171 مناظرات کے میدان میں کریم ﷺ کے آخری نبی ہونے پر تقریر کریں گے۔جب لیکچر کے وقت ہمارے بعض اصحاب نے دریافت کیا کہ ہمیں لیکچر کے خاتمہ پر وقت دیا جائے گا یا نہیں تو لیکچرار صاحب نے جواب دیا آپ کو وقت نہیں دیا جائے گا اپنے علماء لا ئیں۔دیگر لیکچر کتاب ہے۔۱/۲۷ تو بر بعد نماز مغرب ملک عبد الرحمن صاحب خادم گجراتی کا لیکچر قرآن کریم اور دید پر ہوا جس میں ملک صاحب نے ثابت کیا کہ قرآن کریم ہی عالمگیر اور قابل عمل الہامی ۲۸ اکتوبر بعد دو پہر جناب مولانا مولوی غلام رسول حضرت مسیح موعود کے کارنامے صاحب فاضل را نیکی کا حضرت سیح موعود علیہ اسلام کے را کارناموں پر لیکچر ہوا۔بعد نماز مغرب جماعت حنفیہ سے ختم نبوت پر مناظرہ ہوا۔فریق مخالف کی حنفیوں سے مناظرہ طرف سے مولوی محمد شاہ صاحب اور ہماری طرف سے مولوی اللہ دتا صاحب مناظر تھے۔اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں کامیابی ہوئی۔۲۹ ا کتوبر بعد نماز مغرب مولوی غلام رسول صاحب فاضل را جیکی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام پر مخالفین کے اعتراضات اور ان کے جوابات پر عالمانہ تقریر فرمائی۔آخری دن یعنی ۳۰ اکتوبر کو مولوی اللہ دتا صاحب کا لیکچر کفارہ مسیح ناصری‘ پر ہوا۔روزانہ ہر تقریر کے خاتمہ پر مخالفین نفس مضمون کے متعلق سوالات یا اعتراضات کرتے اور ان کے جوابات دیئے جاتے۔اس طرح خدا تعالی کے فضل و کرم سے ہمارا ۱۹۲۹ء کا تبلیغی ہفتہ بخیر و خوبی ختم ہوا۔مناظرہ بٹالہ خاکسار محمد بشیر سیکرٹری تبلیغ - انجمن احمد یہ شہر سیالکوٹ اخبار الفضل قادیان دار الامان مورخه ۱۹/ نومبر ۱۹۲۹ء) یکیم اور ۲ نومبر کی رات کو بٹالہ میں اہلحدیثوں سے ختم نبوت اور وفات عیسی علیہ السلام پر کامیاب مباحثہ ہوا۔ہماری طرف سے مولوی اللہ دتا صاحب اور مولوی غلام احمد صاحب مناظر تھے۔قادیان سے بہت سے اصحاب مناظرہ میں شمولیت کیلئے جاتے رہے۔(افضل ۵/ نومبر ۱۹۲۹ء صحرا کالم نمبر از رعنوان مدینتہ اسیح: جلد ۱۷: نمبر ۳۷)