حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 99 of 923

حیاتِ خالد — Page 99

حیات خالد 105 مناظرات کے میدان میں کی شرائط طے کر لیں۔ڈاکٹر صاحب نے یہ شرط منوالی تھی کہ اسلامی جنت پر از روئے قرآن مجید بحث ہوگی اور قرآن مجید کا اُردو ترجمہ جماعت احمدیہ کا شائع کردہ پیش ہو سکے گا۔مناظرہ اتوار کو مقرر تھا۔قادیان میں خطبہ جمعہ میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مناظرات مقررتھا۔خلیات الثانی میں مخالفین کی بدزبانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ آئندہ کیلئے جماعت کو مناظرات نہیں کرنے چاہئیں۔اس دن حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم ناظر اعلیٰ نے جمعہ کے بعد مجھے بلا کر فرمایا کہ دینا نگر میں ڈاکٹر فضل کریم صاحب گئے ہوئے ہیں آپ وہاں چلے جائیں وہاں پر آریوں کا جلسہ ہو رہا ہے۔اب مناظرہ تو ہو ہی نہیں سکتا حضرت صاحب نے منع فرما دیا ہے موقعہ کے مناسب اگر آپ کا کوئی لیکچر ہو سکے تو بہتر ہوگا۔میں نے عرض کیا کہ ڈاکٹر صاحب کی طبیعت کے پیش نظر بہت ممکن ہے کہ انہوں نے مناظرہ کے شرائط وغیرہ طے کر لئے ہوں۔حضرت چوہدری صاحب موصوف نے فرمایا کہ خواہ کچھ ہو اب ہم تو حضور کے ارشاد کے پابند ہیں۔میں دو چار کتابیں لیکر رات کو ہی دینا نگر کیلئے روانہ ہو گیا۔صبح جو نہی دینا عمر سٹیشن پر میں اکیلا اترا تو ڈاکٹر صاحب موصوف دیکھ کر حیران رہ گئے اور و ہیں کہنے لگے کہ اب کیا بنے گا میں تو مناظر و طے کر چکا ہوں۔میں نے کہا کہ مکان پر چل کر تفصیل ملے کرتے ہیں۔میں نے خطبہ کا ذکر ان سے کیا اور ناظر صاحب اعلیٰ کا حکم بتایا انہوں نے شرائکہ نامہ میرے سامنے رکھ دیا نیز کہا کہ یہ مناظرہ تو سب مسلمانوں کی طرف سے ہوگا اگر ہم نے مناظرہ نہ کیا تو بڑی ذلت ہوگی۔آخر قرار پایا کہ حالات کی نزاکت سے مرکز کو تفصیلی اطلاع دیگر اجازت حاصل کرنیکی کوشش کی جائے۔میں نے ایک مفصل خط لکھا اور شرائط نامہ کی نقل بھی شامل کی نیز لکھا کہ اگر آپ اجازت دیں تو قادیان سے فلاں فلاں ماہر مناظروں کو کتب سمیت بھیجوا دیں یہاں پر پنڈت دھرم بھکشو سے مناظرہ ہوگا۔یہ خط ایک آدمی کے ہاتھ قادیان بھیجا گیا اور ادھر میں نے دعا کرتے ہوئے مناظرہ کیلئے تیاری شروع کر دی۔ہاں میں نے یہ بھی لکھ دیا تھا کہ اگر مرکز کی طرف سے اتوار کی صبح تک جواب نہ آیا تو اسلام کی عزت کی حفاظت کے پیش نظر میں بامید منظوری مناظرہ شروع کر دوں گا البتہ اگر مناظرہ کے دوران بھی آپ کا یہی فیصلہ پہنچا کہ مناظرہ بہر حال نہ کیا جائے میں فی الفور مناظرہ بند کر دوں گا۔میری رہائش کیلئے ایک باغ میں بالا خانہ مقرر تھا اس جگہ خلوت بھی حاصل تھی صرف عند الضرورت احباب آتے تھے دعا کا بھی خوب موقعہ مل گیا اور تیاری کیلئے بھی وقت میسر آ گیا۔ہفتہ و اتوار کی درمیانی