حیات بشیر — Page 95
95 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو بھی جائنٹ ناظر بیت المال مقرر کیا گیا اور ضلع جالندھر اور ہوشیار پور کا علاقہ تشخیص بجٹ کے لئے آپ کے سپرد کیا گیا۔۴۲۸ سفر مالیر کوٹلہ ۴/اگست ۳۲ ء کو آپ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی شادی کی تقریب پر مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے۔۲۹ قائمقام ناظر تالیف و تصنیف پر آن ڈیوٹی ۱۵ رمئی سے ۱۵/ نومبر ۳۴ ء تک حضرت مولوی شیر علی صاحب بسلسلہ ترجمۃ القرآن مری پہاڑ رہے۔اس اثنا میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب قائم مقام ناظر تالیف وتصنیف کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔۔امانت فنڈ کمیٹی میں آپ کی شرکت نومبر ۳۴ء میں حضرت خلفیہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے امانت فنڈ کے خرچ اور روپیہ کی حفاظت کیلئے نو افراد پر مشتمل ایک کمیٹی قائم فرمائی جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی شریک تھے۔" شہادت صفائی ۱۹۳۵ء کے واقعات ۲۸ مارچ ۳۵ ء کو سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کے مقدمہ میں شہادت صفائی دینے کے لئے آپ گورداسپور تشریف لے گئے۔۲۲۱۲ تشخیص بجٹ کا کام مئی ۳۵ء میں پھر تشخیص بجٹ کے لئے جو جائنٹ ناظر صاحبان بیت المال حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے اُن میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی شامل تھے۔اس دفعہ ضلع ہوشیار پور، جالندھر، لدھیانہ، ریاست ہائے نابھہ اور پٹیالہ کی جماعت ہائے احمدیہ کی تشخیص بجٹ کا کام آپ کے سپرد کیا گیا۔سفر سندھ ۲۱۳ ۹ رمئی ۳۵ء کو آپ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہمراہ اراضیات سندھ کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔۲۱۴