حیات بشیر

by Other Authors

Page 81 of 568

حیات بشیر — Page 81

81 حضرت امیرالمؤمنین کے مضامین کا انگریزی ترجمہ لنڈن کانفرنس کے لئے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے دو مضامین لکھے تھے۔ایک وہ جو آجکل احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نام سے کتابی صورت میں چھپا ہوا ہے مگر چونکہ اتنا لمبا مضمون کانفرنس میں سنایا نہیں جاسکتا تھا اس لئے دوبارہ حضور نے اس کے لئے ایک مختصر مضمون لکھا۔ان ہر دو مضامین کا انگریزی ترجمہ حضرت مولوی شیر علی صاحب اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب دونوں نے مل کر کیا۔۱۵۴ سادگی کی انتہا ستمبر ۲۴ء میں آپ کے پاؤں پر پھنسیاں نکل آئیں جن کی وجہ سے جوتا پہننا آپ کیلئے مشکل ہو گیا مگر آپ کی سادگی اور اپنے کام میں انہاک کا یہ عالم تھا کہ آپ ننگے پاؤں ہی دفاتر میں ادھر اُدھر جاتے رہے۔چنانچہ ”الفضل“ لکھتا ہے: ”حضرت صاحبزادہ میاں بشیر احمد صاحب کے پاؤں پر چھوٹی چھوٹی پھنسیاں تھیں جن کی وجہ سے جوتا پہنا مشکل تھا۔آپ کی سادگی پسند اور بے تکلفانہ مزاج کا یہ انتہائی ثبوت ہے کہ آپ ننگے پاؤں ادھر اُدھر دفاتر میں خدمات سلسلہ کے لئے تشریف لے جاتے رہے۔‘ ۵۵ا۔طلباً مدرسہ کو تحفہ اکتوبر ۲۴ ء میں طلباً مدرسہ احمدیہ کی نئی گراؤنڈز کا افتتاح ہوا۔یہ گراؤنڈز حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے طلباً مدرسہ کو جسمانی ورزش کے لئے مرحمت فرمائی تھیں۔۴۵۲ سفر یورپ سے واپسی ނ واپس ۲۴ نومبر ۲۴ء کو حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سفر یورپ تشریف لائے حضور کے استقبال کے لئے ہزاروں مخلصین صف بستہ کھڑے تھے۔جب سب لوگ مصافحہ کر چکے تو حضور نے آگے بڑھ کر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو گلے لگا لیا اور دیر تک معانقہ فرمایا۔اس وقت آپ کی آنکھوں میں فرط مسرت سے آنسو ڈبڈبا رہے تھے۔عشاء ۱۹۲۵ء کے واقعات اپریل ۲۵ ء میں حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب ناظر اعلیٰ چند دن کیلئے ڈسکہ تشریف لے گئے تو ان کی جگہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ناظر اعلیٰ کے فرائض سرانجام دیے۔۱۵۸