حیات بشیر — Page 5
5 گورنمنٹ کالج میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔اُن ایام میں بعض پہلوؤں سے سلسلے کی مخالفت اور جماعت کے ساتھ عناد شدت کا رنگ لئے ہوئے تھے۔لیکن حضرت صاحبزادہ صاحب کا نیک کردار آپ کا حسن سلوک، اعلیٰ خُلق اور وقار وہ درجہ رکھتے تھے کہ نہ صرف طلباً بلکہ اساتذہ بھی آپ کے ساتھ تلطف کے ساتھ پیش آتے تھے اور آپ کا احترام کرتے تھے۔پروفیسروں میں سے مسٹر جی۔اے دادن تو خاص طور پر آپ کے مداح تھے۔کالج کے زمانہ میں صاحبزادہ صاحب نہ صرف جماعت میں حاضری کی پابندی کرتے تھے اور مطالعہ میں توجہ سے مصروفیت رکھتے تھے بلکہ کالج کے دیگر جائز مشاغل میں بھی مناسب حصہ لیتے تھے۔خاکسار کو یاد پڑتا ہے کہ کھیل تفریح میں سے فٹ بال میں آپ شریک ہوا کرتے تھے۔موجودہ صورت سے تو خاکسار واقف نہیں لیکن اس زمانے میں کالج کے ابتدائی سالوں میں ہوسٹل میں رہنے والے طلبا کو سات دیگر طلبا کے ساتھ ایک کمرے میں رہنا ہوتا تھا۔صاحبزادہ صاحب بھی چونکہ ہوٹل میں قیام پذیر تھے اس لئے انہیں بھی یہی صورت در پیش تھی۔جس میں انہیں خلاف معمول دقتوں اور پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا تھا کھانے کا انتظام بھی ان دنوں ہوٹل میں کوئی ایسا تسلی بخش نہیں تھا۔دو وقت سالن اور چپاتی پر گذران تھی، لیکن صاحبزادہ صاحب نے اپنا وقت کالج اور ہوسٹل میں نہایت بشاشت اور خندہ پیشانی سے گزارا۔نہ ماتھے پر شکن آئی نہ زبان پر حرف شکایت۔حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا، اوسطاً ہر مہینے آپ کے لئے خشک میوہ ایک کنستر بھر کر ارسال فرما دیا کرتی تھیں۔لیکن حضرت صاحبزادہ صاحب اپنے سب دوستوں کو اس میں شریک فرما لیا کرتے تھے۔خاکسار کا اندازہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا حصہ اس تبرک میں صاحبزادہ صاحب کے حصے سے کہیں بڑھ کر ہوا کرتا تھا۔غرض کالج کے تمام زمانے میں اگر چہ صاحبزادہ صاحب کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہوا۔لیکن آپ نے اپنے لئے کسی خصوصیت یا امتیاز کی نہ خواہش کی نہ اسے پسند فرمایا۔قناعت، فروتنی حلم اور مسکنت کو شعار رکھا، اور یہ صفات عمر بھر آپ کا امتیاز رہیں۔خاکسار ۱۹۱۴ء کے آخر میں تعلیم سے فارغ ہو کر انگلستان سے واپس آیا اور انگلستان کے قیام کے عرصے میں صاحبزادہ صاحب کی رفاقت سے جو محرومی ہو گئی تھی وہ دور ہوگئی البتہ کسی قدر بعد مکانی ضرور پیش آ گیا۔کیونکہ خاکسار کی رہائش اول دو سال سیالکوٹ میں رہی اور آخر اگست 1919 ء میں لاہور میں منتقل ہوگئی۔لیکن جب قادیان حاضر ہونے کا موقعہ میسر آتا تو خاکسار