حیات بشیر — Page 486
486 مرکزیہ، اور جملہ تعلیمی اداروں نے بھی تعزیت کی قراردادیں پاس کیں۔لوکل انجمن اور محلہ جات نے بھی افسوس کے ریزولیوشنز پاس کئے۔پھر پاکستان کے دونوں حصوں کی تمام شہری اور دیہاتی انجمنوں نے قراردادوں کے ذریعہ اپنے حزن و ملال کا اظہار کیا۔بیرونی جماعتوں میں سے قادیان کے درویشوں نے تو آپ کی وفات کو ایک خطرناک زلزلہ قرار دیا۔جماعت ہائے احمد یہ انگلستان، سپین، سوئٹزرلینڈ، مغربی جرمنی، ہالینڈ، امریکہ، مشرقی افریقہ، مغربی افریقہ، برٹش گی آنا، ایران، انڈونیشیا، سنگاپور، ملایا، کینیڈا وغیرہ کی طرف سے بھی بیسیوں تعزیتی قرار دادیں مرکز میں موصول ہوئیں اور انفرادی طور پر تاروں اور خطوط کے ذریعہ سے جو اظہار غم کیا گیا اس کا شمار تو سینکڑوں تک جا سکتا ہے۔۲۹ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے حضرت میاں صاحب پر بے شمار افضال و برکات نازل کرے اور آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص الخاص انصار میں جگہ دے۔آم اللهم آم