حیات بشیر

by Other Authors

Page 47 of 568

حیات بشیر — Page 47

47 (یعنی اماں وہ سپاہی کھڑا ہے) حضرت ام المؤمنین آپ کی بات نہ سمجھیں تو آپ نے دو تین دفعہ یہ فقرہ دوہرایا اور پھر نیچے کی طرف اشارہ کیا۔آخر ایک خادمہ نے دیکھا تو ڈیوڑھی کے دروازے میں ایک سپاہی کھڑا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اندر دالان میں بیٹھے ہوئے کچھ کام کر رہے تھے۔آپ کو اطلاع دی گئی تو آپ مسجد میں تشریف لے گئے جہاں انگریز کپتان پولیس کھڑا تھا اور اس کے ساتھ پولیس کے دوسرے آدمی بھی تھے۔۳۰ے یہ تو بہت چھوٹی عمر کے واقعات ہیں جوں جوں آپ بڑے ہوتے چلے گئے۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک ایک حرکت کو بڑے غور سے دیکھا۔آپ کے کلام کو پوری توجہ سے سنا اور آپ کی ہدایات کو آپ نے ہمیشہ ملحوظ رکھا۔غیر ضرر رساں آتش بازی آپ فرمایا کرتے تھے کہ ہم بچپن میں بعض اوقات آتشبازی کی اس قسم کی غیر ضرر رساں چیزیں جیسے انار ہوتا ہے منگا کر گھر میں چلا لیتے تھے اور حضرت صاحب دیکھتے تھے اور منع نہیں فرماتے تھے بلکہ بعض دفعہ ان چیزوں کے منگانے کے لئے ہم حضرت صاحب سے پیسے مانگتے تھے تو آپ دے دیتے تھے۔“ اسے ایک کشتی کی خرید فرماتے تھے: ایک دفعہ گھر کے بچوں نے چندہ جمع کر کے قادیان کی ڈھاب کے لئے ایک کشتی جہلم سے منگوائی تھی اور حضرت صاحب نے بھی اس چندہ میں ایک رقم عنایت کی تھی۔۳۲ ہوائی بندوق فرماتے تھے: ایک دفعہ ہم تینوں بھائیوں نے مل کر ایک ہوائی بندوق کے منگانے کا ارادہ کیا مگر ہم فیصلہ نہ کر سکتے تھے کہ کونسی منگوا ئیں۔آخر ہم نے قرعہ لکھ کر حضرت صاحب سے قرعہ اٹھوایا اور جو بندوق نکلی وہ ہم نے منگالی اور پھر اس سے بہت شکار کیا ( یہ ۲۲ بورکی بی۔ایس۔اے ائیر رائفل تھی)، ۳۳