حیات بشیر — Page 443
443 خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ نے بھی کسی جگہ ظاہر کیا ہے۔مگر اس وقت اس کا بھی حوالہ یاد نہیں مگر لکھا ضرور ہے۔اس وقت تفصیل سے نہیں لکھ سکتا۔طبیعت اچھی نہیں۔ایک اور زبردست علمی کارنامہ فقط والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد رتن باغ لاہور ۵۰-۳-۱۹ ایک اور زبردست علمی کارنامہ آپ کا یہ ہے کہ آپ آیات قرآنیہ احادیث صحیحہ اور اقوال بزرگان وغیرہ کا اردو ترجمہ ایسا صاف اور سلیس فرمایا کرتے تھے کہ مشکل مشکل عبارتوں کا مفہوم معمولی پڑھا لکھا انسان بھی بآسانی سمجھ جاتا تھا۔مثال کے طور پر چند آیات اور احادیث کا ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔ا:هو الذي بعث فى الاميين رسولا منهم يتلوا عليهم آياته ويزكيهم و يعلمهم الكتاب والحكمة وان كانوا من قبل لفي ضلل مبين۔واخرين منهم لما يلحقوا بھم۔( ك ) یعنی خدا نے عربوں میں انہیں میں سے اپنا ایک رسول بھیجا ہے جو انہیں خدا کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک وصاف کرتا اور کتاب اور حکمت کی باتیں سکھاتا ہے۔اگر چہ اس سے قبل وہ کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔اور ایک دوسری جماعت بھی انہی کے ساتھ کی ہے۔جس کی ہمارا یہ رسول (اپنے ایک ظل اور بروز کے ذریعہ) تربیت فرمائے گا۔مگر یہ جماعت ابھی تک دنیا میں ظاہر ہو کر صحابہ کی جماعت سے ملی نہیں۔لیکن آئندہ ایک زمانہ میں ضرور ظاہر ہو جائے گی۔۲ یا بنی ادم لما يا تينكم رسل منكم يقصون عليكم اياتي فمن اتقى واصلح فلا خوف علييهم ولا هم يحزنون۔٨ یعنی اے بنی آدم اگر آئندہ تمہارے پاس تمہیں میں سے خدا کے رسول آئیں جو تم پر خدا کی آیات پڑھ کر سنائیں۔تو تم ہر گز انکار نہ کرنا بلکہ ایمان لے آنا۔کیونکہ جو لوگ رسولوں کی آمد پر تقویٰ اختیار کرتے اور اپنی اصلاح کرتے ہیں۔وہ خوف اور حزن سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔: انا اعطیناک الکوثر۔فصل لربک وانحر ان شانئک هو الابتر۔2