حیات بشیر

by Other Authors

Page 439 of 568

حیات بشیر — Page 439

439 (و) سود۔(ز) وراثت۔(ح) جنت و دوزخ (ط) بین الاقوامی تعلقات۔(ی) لیبرو سرمایہ داری۔(ک) اسلامی نظام حکومت۔(ل) معجزات ۲۷ - قرآنی تعلیم کا ظاہر و باطن۔تصوف ۲۸- قرآن کی تقسیم سورتوں ، پاروں، رکوعوں اور آیتوں میں خاکسار مرزا بشیر احمد قادیان ۱۹۵۳ء کے فسادات کے بعد جب لاہور میں تحقیقاتی عدالت کام کر رہی تھی تو ان دنوں مکرم و محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کی درخواست پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے احمدی وکلاء کی آخری بحث کے لئے بعض اہم اور ضروری عنوانات کی ایک فہرست مرتب فرما کر حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں بغرض ملاحظہ پیش کی تھی تاکہ احمدی وکلاء ان لائنوں پر اپنی بحث کی تیاری کر لیں۔یہ فہرست چونکہ مخالفین کے اعتراضات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر بہت بڑی جامعیت رکھتی ہے اس لئے اسے بھی احباب کی دلچسپی کے لئے ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔حضرت صاحبزادہ میاں بشیر احمد صاحب کا نوٹ حضرت خلیفۃ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی توجہ کیلئے شیخ بشیر احمد صاحب نے مجھے کہا تھا کہ آخری بحث کے لئے قابل توجہ امور کے عنوانات اپنی طرف سے نوٹ کر دوں جسے وہ پھر باہم مشورہ سے بڑھا گھٹا لیں گے سو اس تعلق میں یہ عنوانات لکھے ہیں۔وو کل حضور کو غلط فہمی ہوئی تھی کہ گویا میں نے حضور کے استفسار کے جواب میں یہ نوٹ کئے ہیں۔“ خاکسار مرزا بشیر احمد ۵۴-۱-۲۴