حیات بشیر

by Other Authors

Page 435 of 568

حیات بشیر — Page 435

435 کی پیشگوئی۔۳۵۔حضرت بابا نانک کا روحانی مقام ހނ قارئین کتاب ہذا پر واضح رہے کہ آپ کا اپنا یہ حال تھا کہ آپ تربیتی اور اصلاحی نیز علمی مضامین لکھنے کا کوئی موقعہ بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔مرکز سلسلہ سے یا بیرونی دنیا احمدیوں کے جتنے پر چے بھی نکلتے ہیں۔تمام کے اہم نمبر نکلنے پر آپ سے تقاضا ہوتا تھا کہ آپ از راہ نوازش اس پرچہ کے لئے کوئی مضمون دیں اور آپ اس قسم کے مطالبات کو پورا کرنے میں ایک گونہ خوشی محسوس فرماتے تھے۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی علمی معاونت حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ کی یہ عادت تھی کہ جب آپ کو معلوم ہوتا کہ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ آجکل کوئی خاص تحقیق فرما رہے ہیں تو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں آپ اپنی رائے یا تحقیق بھی پیش فرما دیتے تھے تاکہ حضور کے کام میں آسانی ہو۔چنانچہ ذیل کے تین خطوط اس امر پر شاہد ناطق ہیں: -1 سیدنا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضور ایامی کے معنی کے متعلق تحقیق فرما رہے ہیں۔سو اس وقت جو لغت کی کتابیں میرے پاس ہیں ان میں اس لفظ کے یہ معنی لکھے ہیں: ا مفردات راغب الايامى جمع الايم وهى المرأة التى لا بعل لها وقد قيل الرجل الذي لا زوج له ۲- نہایہ ابن اثیر: الايم في الاصل التي لا زوج لها بكرا كانت أوثيباً۔مطلقاً كانت او متوفى عنها۔- فتح القدير شوكانى: الايم التى لا زوج لها بكراً كانت اوثيباً۔قال ابو بكر ولكسائي اتفق اهل اللغة على ان الايم في الاصل هي المرأة التي لا زوج لهـا بـكــرا كانت او ثيبا وقال ابو عبيد يقال رجل ايم والمرأة ايم واكثر ما يكون في النساء۔-۴- منجد : ام الرجل من زوجته او المرأة من زوجها فقدها او فقد ته فهو وهى ايم۔اس وقت تک یہی معلوم ہوا ہے ہم ترجمہ قرآن کریم انگریزی تک یہی سمجھتے تھے کہ ایامی سے صرف بیوگان مراد ہیں۔لیکن جب ان دنوں میں تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس