حیات بشیر

by Other Authors

Page 436 of 568

حیات بشیر — Page 436

436 سے مراد ہر غیر شادی شدہ عورت ہے خواہ بیوہ ہو یا باکره بلکہ غیر شادی شدہ مرد بھی اس میں شامل ہیں۔والسلام سیدنا ۸-۱۰-۵۰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ خاکسار مرزا بشیر احمد مخلہ سے کوئی صاحب پیغام لائے ہیں کہ حضور سے کسی نے میرے متعلق عرض ہے کیا ہے کہ مجھے حضرت ماریہ قبطیہ کے متعلق ایسا حوالہ یاد ہے جس سے ثابت ہوتا کہ وہ لونڈی نہیں تھیں بلکہ منکوحہ بیوی تھیں۔سو رپورٹ کرنے والے صاحب کو غلطی لگی ہے۔میں نے یہ نہیں کہا تھا بلکہ یہ کہا تھا۔کہ بلا واسطہ تو کوئی حوالہ نہیں ملاتا مگر بالواسطہ بعض ایسے حوالے ملے ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماریہ کو آزاد کر کے اپنے نکاح میں لیا تھا۔یہ حوالے حسب ذیل ہیں۔حضور غور فرما لیں۔-1 آنحضرت علی نے شروع سے ہی حضرت ماریہ کو پردہ کرایا تھا۔(زرقانی جلد ۳ صفحه ۲۷۲ بحوالہ ابن سعد ) اور پردہ کے متعلق یہ معلوم ہے کہ وہ صرف آزاد عورتیں اور ازواج ہی کرتی تھیں چنانچہ روایت آتی ہے کہ جب غزوہ خیبر میں آنحضرت صلعم نے حضرت صفیہ کو پردہ کرایا تو اس قرینہ سے صحابہ نے سمجھ لیا کہ وہ زوجہ ہیں۔نہ کہ ملک یمبین (زرقانی جلد ۳ صفحه ۲۵۷، ۲۵۸ بحوالہ بخاری) ۲- یہ بات تاریخ سے ثابت ہے کہ آنحضرت علی نے کبھی کوئی ذاتی غلام نہیں رکھا بلکہ جو لونڈی غلام بھی آپ کے قبضہ میں آیا آپ نے اسے آزاد کر دیا۔(سیرۃ خاتم النبيين حصہ دوم بحوالہ بخاری) ان دو بالواسطه قرائن سے میں نے استدلال کیا تھا کہ حضرت ماریہ زوجہ تھیں نہ کہ ملک یمین۔اور اسی بات کا میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا تھا کہ بالواسطہ دلائل سے اُن کا زوجہ ہونا ثابت ہے ورنہ مجھے کوئی بلاواسطہ حوالہ یاد نہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔فقط والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه ۲۳-۸-۵۷