حیات بشیر

by Other Authors

Page 385 of 568

حیات بشیر — Page 385

385 آپ کو شفاء عطا کرے۔اور بیش از بیش خدمت کی توفیق دے۔میرے دل میں آپ کی بہت قدر ہے۔خدا کرے آپ کو ایسے موقع ملتے رہیں کہ اس قدر میں اضافہ ہو۔آپ نے جماعت احمدیہ انڈونیشیا کی ہونے والی مشاورت کے لئے پیغام مانگا ہے۔پیغاموں کے معاملہ میں میں ڈرنے لگ گیا ہوں۔کہ وہ محض رسم بن کر نہ رہ جائیں۔جو فائدے کی بجائے نقصان کا موجب ہو۔فرائض کو چھوڑ کر دیگر نفلی باتوں میں کسی چیز کی پابندی کے ساتھ تکرار اپنے اندر خطرے کا پہلو رکھتی ہے لیکن آپ کی خاطر سے نیز اپنے دل میں دعا کی مزید تحریک کی غرض سے ذیل کا مختصر سا پیغام بھی رہا ہوں۔آپ اسے انڈونیشیا کی زبان میں ترجمہ کر کے سنا دیں: بسم اللہ الرحمان الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلى عبده المسيح الموعود اے برادران انڈونیشیا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آپ کے رئیس التبليغ حبی فی الله سید شاہ محمد صاحب نے مجھے یہ اطلاع دی ہے۔کہ آپ کی مجلس مشاورت عنقریب منعقد ہونے والی ہے۔اور مجھ سے اس مجلس مشاورت کے لئے کوئی پیغام مانگا ہے۔سو میرا مختصر سا پیغام یہ ہے کہ ہماری جماعت کو قائم ہوئے اس وقت تہتر سال کے قریب گذرے ہیں اور گو اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل کے ماتحت ایک بیج کو درخت بنادیا ہے۔جس کی شاخیں دنیا بھر کے ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں مگر اس ترقی کو دیکھتے ہوئے جو آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں اسلام کو حاصل ہوئی تھی۔ابھی تک احمدیت کی ترقی کے متعلق ہماری آنکھیں اس حد تک ٹھنڈی نہیں ہوئیں۔جو صحابہ کی ترقی کو دیکھ کر ہوتی ہیں۔میں جانتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود کا دور حضرت مسیح ناصری کی طرح جمالی ہے۔اور جمالی دور میں جیسا کہ قرآن مجید نے اشارہ کیا ہے۔آہستہ آہستہ تدریجی طور پر ترقی ہوتی ہے کہ ایک پیج پھوٹ کر نرم نرم کو نپلیں نکالتا ہے۔اور پھر وہ آہستہ آہستہ اپنے تنے پر کھڑا ہوتا ہے۔اور پھر آہستہ آہستہ ترقی کرتا ہے۔اور کافی وقت لے کر ایک مضبوط درخت کی صورت