حیات بشیر — Page 169
169 اس کی آب پاشی وغیرہ کے ذریعہ حفاظت کی جائے۔‘ ۵۰۵ بے پردگی سے باز نہ آنیوالوں کا معاملہ آخر اگست میں آپ نے بحیثیت صدر نگران بورڈ توجہ دلائی کہ ”جو لوگ سمجھانے کے باوجود بے پردگی سے باز نہ آئیں ان کے خلاف اولاً مقامی طور پر مناسب ایکشن لیں اور پھر مرکز میں مناسب کاروائی کے لئے رپورٹ کریں۔“ آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ یکشن کے لئے صرف نظارت امور عامہ پر نہ چھوڑا جائے بلکہ اس کے لئے ایک کمیٹی بنا دی جائے جس کے ممبر ناظر صاحب اعلی ناظر صاحب اصلاح وارشاد اور ناظر صاحب امور عامہ ہوں۔یہ کمیٹی ہر رپورٹ پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب ایکشن کا فیصلہ کیا کرے اور فی الحال اس قسم کا ایکشن صرف پاکستانی اور ہندوستانی احمدیوں تک محدود رکھا جائے۔‘ ۵۰۶ فیشن پرستی کے خلاف آواز مضمون 7۔0° ستمبر ۶۲ء میں آپ نے فیشن پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ایک پر زورم لکھا اور ان پابندیوں کا ذکر فرمایا جن کے ذریعہ اسلام نے اظہار زینت پر کنٹرول کیا ہے۔۰۷ھے مسجد احمد یہ سوئٹزرلینڈ کی اہمیت ۱۶ ستمبر کو آپ نے سوئٹزر لینڈ کی مسجد کے لئے تین صد روپیہ کا وعدہ فرمایا اور لکھا کہ چونکہ یہ مسجد یورپ کے وسطی ملک میں واقعہ ہے جس کا چاروں طرف اثر پڑتا ہے اس لئے یہ مسجد اس بات کی مستحق ہے کہ اس کی امداد کے لئے دل کھول کر چندہ دیا جائے۔۵۰۸ مصلح موعود کے متعلق خدا تعالیٰ کی تمام پیشگوئیاں پوری ہوچکی ہیں ۲۱ ستمبر کو آپ نے ایک نوٹ کے ذریعہ یہ حقیقت بیان فرمائی کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے متعلق وہ تمام الہامات پورے ہو چکے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوئے اور کوئی ایک نشانی بھی ایسی نہیں جس کے متعلق کہا جا سکے کہ وہ حضور میں پوری نہیں ہوئی اور خدا کا کلام ہر لحاظ سے اور اپنی ہرشان میں پورا ہو چکا ہے۔وھے