حیات بشیر

by Other Authors

Page 145 of 568

حیات بشیر — Page 145

145 اپنے ایمانوں کو مضبوط کرو اور اپنے دلوں کو روح القدس کے نزول کا نشیمن بناؤ تا تم آسمان پر ایسی قوم شمار کئے جاؤ جو تھوڑے ہونے کے باوجود سب پر بھاری ہو۔“وہے علمی اور تحقیقی مضامین لکھنے کی دعوت دسمبر ۵۸ء میں آپ نے جماعت کے نوجوان علماء کو علمی اور تحقیقی مضامین لکھنے کی طرف توجہ دلائی اور اس غرض کے لئے ۲۷ اہم مضامین کی ایک فہرست بھی شائع کرائی اور آخر میں لکھا: اے احمدی نوجوانو! آؤ اور اس چمنستان کی وادیوں میں گھوم کر دنیا کو نئے علوم سے روشناس کراؤ۔آؤ اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی تعمیر میں حصہ لے کر اقوام عالم کو علم وعرفان کے وہ خزانے عطا کرو کہ حجاز اور بغداد اور قرطبہ اور قدس اور مصر کی یادگاریں زندہ ہو جائیں۔“ جماعت کی بھاری ذمہ داری جنوری ۵۹ء میں آپ نے چندہ امداد درویشاں کی طرف خاص طور پر توجہ دلاتے ہوئے تحریر فرمایا کہ: درویشوں اور ان کے رشتہ داروں کو حتی الوسع اچھی حالت میں رکھنا اور ان کے دلوں میں مالی تنگی کی وجہ سے بے اطمینانی نہ پیدا ہونے دینا۔جماعت کی بھاری ذمہ داری ہے جس کی طرف سے فرض شناس احباب کو کسی حالت میں غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ومن كان في عون اخيه كان الله في عونه “۔سفر لاہور ۱۳ جنوری کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طبیعت یکدم بہت زیادہ خراب ہوگئی۔بلڈ پریشر زیادہ ہو گیا اور ساتھ ہی نکسیر کی وجہ سے خون بہنے لگا۔کئی دن کے مقامی علاج کے بعد ۲۶ جنوری کو آپ بغرض علاج لاہور تشریف لے گئے۔۴۱۲ تربیتی جلسه ۸/فروری کو بعد نماز مغرب مسجد گولبازار ربوہ میں ایک تربیتی جلسہ ہوا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض بزرگ اور معروف صحابہ کی زندگیوں پر روشنی ڈالی گئی۔اس سلسلہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی لاہور سے ایک خاص پیغام ارسال فرمایا جو جلسہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔۴۱۳