حیات بشیر

by Other Authors

Page 110 of 568

حیات بشیر — Page 110

110 مکرم چوہدری فتح محمد صاحب کو مشورہ ۳/ مارچ کو الیکشن میں کام کرنے والے تحصیل بٹالہ کے احباب کا جن میں احمدیوں کے علاوہ دوسرے مسلمان سکھ اور ہندو معززین بھی شامل تھے قادیان میں ایک نمائندہ اجتماع ہوا جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے دفتر الیکشن کی طرف سے رپورٹ پڑھ کر سنائی اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد اپنے ساتھ کام کرنے والوں اسی طرح غیر احمدی اور غیر مسلم احباب کا شکریہ ادا کیا آپ نے فرمایا یہ شکریہ رسمی نہیں بلکہ جن اصحاب نے اس موقعہ پر ہماری امداد کی ہے وہ انشاء اللہ ہر جائز موقعہ پر ہمیں اپنا ہمدرد اور شکر گزار پائیں گے۔آپ نے جناب چوہدری فتح محمد صاحب سیال کو بھی جو پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے مشورہ دیا کہ وہ علاقہ کے حالات سے باخبر رہیں اور پھر اسمبلی میں ان کے بچے اور حقیقی نمائندہ ثابت ہونے کی کوشش کریں۔۷۵؎ آپ نے ملکی تقسیم کے بعد ۵۵ء میں ایک دفعہ اس الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ” جب ملکی ، ملکی تقسیم سے قبل ۱۹۴۶ء میں تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور میں پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہوا اور یہ الیکشن متحدہ پنجاب کا وہ آخری اور معرکۃ الآراء الیکشن تھا جس میں الیکشن کے نتیجہ کے ذریعہ اس بات کا فیصلہ ہونا تھا کہ آیا پنجاب کے مسلمان مسلم لیگ کی پالیسی کی تائید میں ہیں یا اس کے خلاف ہیں اور یہ کہ پاکستان کے بننے یا نہ بننے کے متعلق اُن کی رائے کیا ہے تو اس موقعہ پر جماعت احمدیہ نے بھی بٹالہ کی تحصیل سے چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اے کو بطور امیدوار کھڑا کیا تھا اور چونکہ یہ خاکسار اس وقت جماعت کی طرف سے بٹالہ کے الیکشن کا انچارج تھا اور اتفاق سے میں اس وقت ناظر اعلیٰ بھی تھا۔اس لئے اس الیکشن اور اس کے بعد کے بہت سے حالات اس وقت تک میرے ذہن میں بڑی حد تک تازہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس الیکشن میں چوہدری فتح محمد صاحب کو نمایاں کامیابی عطا فرمائی اور وہ اپنے یونی نسٹ حریف کو شکست دے کر مسلم لیگ کی مضبوطی کا باعث بن گئے۔‘‘ ۷۶ حضرت مسیح موعود کے تیرہ مکتوبات جولائی ۱۶ء میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تیرہ بیش قیمت مکتوبات کی نقل ملک فضل حسین صاحب سابق کارکن صیغه تالیف و تصنیف قادیان کو بغرض اشاعت۔ن مرحمت