حیات بشیر — Page 437
437 لفافہ کے اوپر حضرت صاحب کا ایڈریس یوں لکھا ہے: بابت حضرت ماریہ قبطیہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ کیمپ نخله مرزا بشیر احمد نوٹ: لفافہ کے دوسری طرف لکھا ہے۔۲۳-۸-۵۷ ہے حضرت خلیفہ اول نے فصل الخطاب اور نورالدین میں حضرت ماریہ قبطیہ کو ام ولد بیوی لکھا -۳- ۱۹۴۶ء کے ابتدا میں جب حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تفسیر القرآن کا دیباچہ چہ لکھوانا شروع کیا تو اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے قرآن کریم سے تعلق رکھنے والے بعض ضروری مضامین کی ایک فہرست مرتب فرما کر حضور کی خدمت میں اس غرض کے لئے بھجوائی کہ اگر حضور مناسب خیال فرمائیں تو دیباچہ میں ان امور پر مختصر بحث فرمائی جائے۔یہ فہرست چونکہ قرآنی مطالب پر غور و فکر کرنے والوں کے لئے اپنے اندر مفید معلومات رکھتی ہے اس لئے اسے شائع کیا جاتا ہے تاکہ وہ دوست جنہیں مذہبی معلومات حاصل کرنے کا شوق ہو۔ان عنوانات پر غور فرما کر اپنے علم میں اضافہ فرما سکیں۔بسم اللہ الرحمن الرحیم وعلى عبده امسیح الموعود نحمده ونصلى على رسوله الكريم یادداشت متعلق جنرل انٹروڈکشن ترجمہ قرآن کریم انگریزی تفسیر کی ابتدا میں ایک عام تمہید جنرل انٹروڈکشن) ہوگی جس میں ایسے اہم مضامین پر روشنی ڈالی جائے گی جو قرآن شریف اور اسلام کے مطالعہ کے لئے اصولاً ضروری ہیں یعنی: ا نزول و جمع و ترتیب قرآن -r - اسلام کا کا تعلق دوسرے مذاہب سے اور قرآن کا تعلق دوسری کتب سماویہ سے