حیات بشیر

by Other Authors

Page 310 of 568

حیات بشیر — Page 310

310 حضرت میاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہوا تھا کہ جو دوست قافلہ قادیان میں نام لکھانے اور منظور کئے جانے کے بعد قافلہ میں نہ جائیں تو اُن سے پندرہ روپے بطور حرجانہ وصول کئے جائیں۔چنانچہ ایسے اصحاب سے دفتر وصولی کی کوشش کرتا رہا ہے۔اپریل ۱۱ء کی بات ہے کہ ایک صاحب سے اس سلسلہ میں متعدد خطوط کا تبادلہ ہوا۔اس پر میں نے حضرت میاں صاحب کی طرف سے جو خط ڈرافٹ کیا اس کے آخر میں لکھ دیا (اس سلسلہ میں آپ سے کافی خط و کتابت ہو چکی ہے اور اس خط کو آپ اس تعلق میں آخری سمجھیں۔میرے ذمہ اور بہت سے اہم امور ہیں۔جنہیں سر انجام دینا ہے) اس چٹھی پر حضرت میاں صاحب نے دستخط تو فرما دیے۔مگر میرے اس طرح لکھنے کو پسند نہ فرمایا اور مجھے دوسرے دن تحریر فرمایا: قافلہ میں شامل نہ ہونے پر آپ جو خطوط حرجانہ کے متعلق لوگوں کو ہیں ان میں ضابطہ پرستی کا رنگ غالب ہوتا ہے۔جماعت کا انتظام اخوت پر قائم ہے۔بیشک ضابطہ کا خیال رکھا جائے۔مگر انداز تحریر برادرانہ ہونا چاہیے۔اللہ لکھتے