حیات بشیر

by Other Authors

Page 27 of 568

حیات بشیر — Page 27

27 کے مطابق دیتے۔جناب شیخ محمد احمد صاحب مظہر کو ام الالسنہ کی تحقیق کے سلسلہ میں جو مشورہ دیا وہ اخبار میں آچکا ہے کہیں نہ کہیں آپ کی کتاب میں بھی آیا ہوگا میں سمجھتا ہوں تحقیق اور ریسرچ کرنے والوں کیلئے اس سے بہتر مشورہ نہیں دیا جا سکتا دوسروں کے کاموں میں آپ کی دلچسپی سرسری اور ادھوری نہیں، گہری اور کامل ہوتی۔گویا ان کے لئے وقف ہیں اللہ اللہ ! کیا عجیب انسان تھا۔اگر ہم ان اخلاق کی یاد تازہ رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان اخلاق کو ہم میں زندہ رکھے گا اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرے۔آمین اللہ تعالیٰ آپ کی کتاب کو مقبول اور مفید بنائے آمین والسلام خاکسار مورخه ۶۴-۱۰-۶