حیات بشیر

by Other Authors

Page 479 of 568

حیات بشیر — Page 479

479 حالت میں۔جب مبارک احمد کی وفات ہو گئی تو آپ دروازہ کھول کر میرے پاس آئے اور بڑی شاندار بڑی پر اثر آواز میں فرمایا کہ ”مومن کا کام ہے کہ دوا علاج کوشش ہر طرح کی اور دعا میں آخر وقت تک لگا رہے۔مگر جب خدا تعالیٰ کی تقدیر وارد ہو جائے تو پھر اس کی رضا پر راضی ہو جائے۔یہی الفاظ تھے اور وہ عجیب نظارہ تھا جو میں نے دیکھا اور دل پر نقش ہو گیا۔میں اپنی سمجھ کے مطابق اب سوچتی ہوں کہ یہ منجھلے بھائی صاحب کے لئے ہی خواب تھا کیونکہ میرے چھوٹے بھائی کے لئے تو کچھ بھی نہ ہو سکا تھا۔میرے منجھلے بھائی کے لئے آخر وقت تک ہر ممکن کوشش کی گئی۔نہ علاج میں کمی رہی نہ صدقات میں نہ دعاؤں میں سے کونسی کی نہ دوا کونسی مانگی نہ دعا ہم نے کیا کیا نہ کیا تیرے سنبھلنے کے لئے۔مگر آسمان پر فیصلہ ہو چکا تھا اور اس وقت خدا تعالیٰ کی تقدیر نے وارد ہی ہونا غمگین ضرور ہیں۔میرے خدا ہمیں معاف کر دینا۔یہ پیارو تھا۔ہم راضی برضا ہیں۔محبت بھی دلوں میں تو نے ہی تو ڈالا ہے۔ایک زائد بات ضرور کہنا چاہتی ہوں۔میرے مخاطب محض احباب جماعت نہیں۔بلکہ اپنی اولادیں، اپنے بہن بھائیوں کی اولادیں۔سب عزیز سب صحابہؓ کی اولادیں بھی خصوصاً ہیں۔66 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے۔انی مهین من اراد اهانتک بے شک یہ آپ کی اہانت کرنے والے اعداء کیلئے خاص طور پر ہے اور بارہا پورا ہو چکا ہے۔مگر میرے عزیزو! میرے پیارو! ہوشیار باش ! خدا تعالیٰ کا کلام بہت وسیع امعنی اور بہت جگہ حاوی ہونے والا ہوتا ہے۔تقویٰ اختیار کرو۔نیک نمونے بنو۔ایسا نہ ہو کہ اتنا قرب پا کر اتنے عزیز و قریب ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھنے والوں اور صحابہ کا زمانہ پانے والے ہو کر اپنے کسی عمل کسی غلطی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک نام پر دھبہ لگانے والے اور دشمنوں کو استہزاء اور طعن وشماتت کا موقعہ دینے والے بن جاؤ تمہاری کمزوریوں سے جو لوگ فائدہ اٹھا کر حضرت مسیح موعود کی شان میں توہین کے الفاظ کہنے والے ہوں گے صرف وہ نہیں پکڑے جائیں گے۔بلکہ خدا نہ کرے تم بھی پکڑے جاؤ گے۔جنہوں نے برا نمونہ دکھا کر آپ کی اہانت کروائی۔اللہ تعالیٰ نے