حیات بشیر

by Other Authors

Page 97 of 568

حیات بشیر — Page 97

97 پر حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب فاضل نے ”محامد خاتم النبین ﷺ کے نام سے ایک نہایت ایمان افروز کتاب مرتب فرمائی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان عشق ومحبت سے بھرے ہوئے مشتمل ہے جو آپ نے رسول کریم ﷺ کی تعریف میں فرمائے۔یہ کتاب جنوری کلمات طیبات پر ۳۶ء میں شائع ہوئی۔2219 تالیف وتصنیف کے فرائض اس سال بھی آپ نے نظارت تعلیم و تربیت کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ نظارت تالیف و تصنیف کے فرائض بھی سرانجام دیے۔چنانچہ آپ نظارت تالیف وتصنیف کی سالانہ رپورٹ میں تحریر فرماتے ہیں: سال زیر رپورٹ میں اس نظارت کا ناظر انچارج خاکسار ہی رہا۔خاکسار کے سپرد اصل کام نظارت تعلیم وتربیت کا ہے اور تالیف و تصنیف کے صیغے کا انتظامی کام زائد ہے۔۲۲۰ تذکرہ کی اشاعت نومبر ۶۳۵ہ میں آپ نے جماعت کے نام ایک پیغام میں تحریر فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور رؤیاء وكشوف کا مجموعہ جس کا نام حضرت امیرالمؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے تذکرہ تجویز فرمایا ہے نظارت تالیف و تصنیف کی مساعی سے شائع ہو گیا ہے۔دوست اس نعمت غیر مترقبہ کو جلد حاصل کر لیں۔۲۲۱ تبلیغی ہدایات اسی سال آپ کے صاحبزادے مرزا منیر احمد صاحب ایک دفعہ تبلیغ کے لئے جانے لگے تو آپ نے انہیں دس ہدایات سے نوازا جو ہر مربی اور معلم کے لئے آج بھی ایک قیمتی دستورالعمل کی حیثیت رکھتی ہیں۔۲۲۲ ۱۹۳۶ء کے واقعات جماعتی تربیت کی اہمیت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو تعلیم و تربیت کے کام سے ابتداء سے ہی دلچسپی رہی ہے اور آپ نے اس سلسلہ میں بڑی ٹھوس اور نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں مگر اس کے ساتھ ہی آپ کو اس امر کا بھی شدت سے احساس تھا کہ جماعت کے بہت سے احباب نے ابھی اس کام کی