حیات بشیر

by Other Authors

Page 90 of 568

حیات بشیر — Page 90

احمدیہ یونیفارم 90 ۱۵ ستمبر ۳۲ ء کو صدر انجمن احمدیہ کے مرکزی دفاتر اور صیغہ جات کے تمام کارکن احمد یہ کور کی یونیفارم پہن کر دفاتر میں آئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مولوی سید سرور شاہ اور جناب چوہدری فتح محمد صاحب بھی مجوزہ یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔۱۹۲ ایک کمیشن کی صدارت ۱۸ رستمبر کو جامعہ احمدیہ کی مبلغین کلاس میں داخل ہونے والے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے ایک کمیشن نے ان کا امتحان لیا جس کے صدر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تھے۔۱۹۳ ہوائی جہاز پر پرواز ۳۰ دسمبر ۳۲ ء کو ایک مشہور ہندوستانی ہوا باز مسٹر چاولہ اپنے ہوائی جہاز پر لاہور سے قادیان آئے اور اسٹیشن کے پاس کھلے میدان میں اترے۔چاولہ صاحب نے حضرت صاحب سے درخواست کی کہ حضور جہاز میں کچھ دیر پرواز فرما ئیں۔چنانچہ حضور یکم جنوری ۱۳۳ء کو اسٹیشن کے پاس کھلے میدان میں تشریف لے گئے۔جہاں مردوں اور عورتوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔جہاز نے تین دفعہ پرواز کی۔پہلی دفعہ اس میں حضرت مرزا بشیر احمد اور سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ سوار ہوئے۔دوسری دفعہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور سیدہ امتہ القیوم صاحبہ نے پرواز کی اور تیسری دفعہ حضرت خلیفہ اسی نے حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے ساتھ پرواز کی۔۱۹۴ تعلیم و تربیت کی نگرانی فروری ۳۳ء میں چونکہ درد صاحب مرحوم جو تعلیم و تربیت کے ناظر تھے بطور مبلغ ولایت تشریف لے گئے۔اس لئے ۵ فروری سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو پھر ناظر تعلیم وتربیت مقرر کر دیا گیا۔۱۹۵۔ایک ناگوار واقعہ درد صاحب مرحوم کے انگلستان جانے پر ۲ فروری کو بعض طلباً اور اساتذہ کی طرف سے بعض ناگوار حرکات کا ارتکاب ہوا جس پر حضور نے ۴ فروری سے اس معاملہ کی بذات خود تحقیق شروع فرمائی اور اپنے ساتھ بطور مشیر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور جناب چوہدری فتح محمد صاحب سیال کو رکھا۔یہ تحقیقات ۱۶ فروری تک جاری رہی۔191