حیات بشیر — Page 89
89 بھی کہہ سکتے ہیں کہ کوئی ایسی کتاب شائع نہیں ہوئی کیونکہ اس تصنیف میں ان علوم کا بھی پر تو ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے حاصل ہوئے۔‘ ۸۸ ناظر تالیف و تصنیف ۱۹۳۲ء کے شروع میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نظارت تالیف و تصنیف میں قائمقام ناظر تالیف و تصنیف کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔۱۸۹ دار الحمد کی بنیاد ۲۵ را پریل ۳۲ ء کو حضرت امیر المؤمنین نے اپنی کوٹھی واقعہ دارالا نوار کی بنیاد رکھی۔پہلے حضور نے جنوب کی طرف پانچ اینٹیں بطور بنیاد رکھیں اور پھر شمال مغربی طرف پہلے ایک اینٹ خود رکھی اور چار اینٹیں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت سید ناصر شاہ صاحب اور حضرت پیر افتخار احمد صاحب سے رکھوائیں۔صدر انجمن احمد یہ قادیان کے دفاتر کا افتتاح اسی دن نو بجے کے قریب حضور نے صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر کا افتتاح فرمایا جو مسجد اقصیٰ کی قریبی عمارت میں منتقل کئے گئے تھے۔اس موقعہ پر الفضل نے لکھا: پرانی عمارت کی درستی اصلاح اور دفاتر کی ترتیب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنا بہت سا وقت صرف فرمایا اور تمام کام آپ کی ہدایات کے ماتحت نہایت عدگی کے ساتھ انجام پذیر ہوا۔اگر چہ اس عمارت میں سب سے پہلے حضرت میاں صاحب موصوف کا ہی دفتر آیا تھا اور اس وقت آیا تھا جبکہ عمارت نہایت خستہ حالت میں تھی اور پھر عمارت کی مرمت اور آراستگی کا سارا کام آپ نے ہی کرایا لیکن جب دفاتر کو اسمیں منتقل کیا گیا تو آپ نے اپنے لئے ناظر صاحب اعلیٰ کا پہلا دفتر پسند فرمایا۔19 دوستوں سے مشورہ ۲۰ جون ۳۲ ء کو آپ نے اعلان فرمایا کہ میں اب سیرۃ المہدی حصہ سوم کی تالیف کا ارادہ رکھتا ہوں۔اگر۔سیرۃ المہدی کی تصنیف کو زیادہ مفید بنانے کے لئے کوئی تجویز ہو تو اس سے مطلع فرمائیں نیز اگر اُن کی رائے میں سیرت کے حصہ اول و دوئم میں کوئی بات قابل تشریح ہو یا کوئی نقص یا کمزوری ہو جس کے دور کرنے کی ضرورت ہو تو اس سے بھی اطلاع دیں۔191 ۱۹۱