حیات بشیر

by Other Authors

Page 71 of 568

حیات بشیر — Page 71

71 صفحات پر پرمشتمل ایک مضمون لکھا جو کتابی صورت میں بھی شائع کرایا گیا۔”الفضل“ نے اس پر ریویو کرتے ہوئے لکھا کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس مختصر سے رسالہ میں گویا کوزے میں دریا بند کر دیا ہے نالے مئی 11 ء میں آپ نے بعنوان ”نبوت مسیح موعود کے متعلق چند اصولی باتیں اور اکتوبر ۱۸ میں ”القول الحق“ کے زیر عنوان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں پر مخالفین سلسلہ کے اعتراضات کے جواب میں زبر دست مضامین لکھے۔اسی طرح ایک مضمون میں ”انسانی ترقی کے مراتب اور ان کے حصول کے ذرائع پر آپ نے روشنی ڈالی۔یہ مضمون بھی اکتوبر ۱۸ء کے ریویو آف ریلیجنز میں ہی شائع ہوا۔اجمن احمد یہ برائے امداد جنگ 1918 ء میں پہلی جنگ عظیم کے موقعہ پر بھرتی کی تحریک کرنے، مالی طور پر حکومت وقت کی امداد کرنے اور وہ احمدی جو فوج میں ملازم تھے ان کی تکالیف دور کرنے اور جماعت احمدیہ کی ملکی خدمات کی فہرست تیار کرنے کیلئے حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایک کمیٹی قائم فرمائی جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی شامل تھے۔اس کمیٹی کا نام انجمن احمدیہ برائے امداد جنگ تجویز ہوا۔اللہ آپ کا تقرر بطور افسر تعلیم ریویو آف ریلیجنز کی ادارت کیساتھ ساتھ افسر تعلیم کے فرائض بھی آپ ہی سرانجام دیتے رہے۔چنانچہ رپورٹ صدر انجمن احمد یہ جو اکتوبر کاء سے ۳۰ ستمبر ۱۸ ء تک شائع ہوئی اُس میں صدر انجمن احمدیہ کے عہدہ داران و افسران کی فہرست میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا نام بطور افسر تعلیم درج ہے اور اس میں یہ صراحت کی گئی ہے کہ آپ مدرسہ ہائی اور مدرسہ احمد یہ دونوں کے افسر ہیں۔سالے خوشی کی تقریبات ۲۷ نومبر ۱۸ء کو انجمن احمدیہ برائے امداد جنگ کے زیر اہتمام حکومت وقت کی فتح کی خوشی میں بعض تقریبات منعقد کی گئیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے انتظامیہ کا رکن اعلیٰ کی حیثیت میں اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔۱۳؎