حیات بشیر

by Other Authors

Page 61 of 568

حیات بشیر — Page 61

61 انگلش وئیر ہاؤس کی بنیاد ۱۵ جون ۱۲ ء کو حضرت خلیفہ اول نے لاہور میں شیخ رحمت اللہ صاحب کے مکان انگلش وئیر ہاؤس کی بنیاد رکھی۔آپ نے اس مکان کی پہلی بنیادی اینٹ اپنے دست مبارک سے رکھی۔اس کے بعد دوسری اینٹ حضرت خلیفہ ثانی سے اور تیسری اینٹ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سے رکھوائی آخر میں آپ نے حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کو ایک اینٹ رکھنے کا ارشاد فرمایا۔۶۹ تعلیم الاسلام ہائی سکول کی عمارت کی بنیاد ۲۵ جولائی ۱۲ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول کی وسیع عمارت کا حضرت خلیفہ اول نے سنگ بنیاد رکھا۔یہ بنیاد تین جگہ تجویز کی گئی تھی۔مشرقی کونے پر، مغربی کونے پر اور درمیانی ہال کے مشرقی کونے پر۔پہلے دعا کر کے حضرت خلیفہ ایسی اول اپنے دست مبارک سے اینٹ رکھتے اور پھر تین اینٹیں حضرت خلیفہ ثانی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب سے رکھواتے۔اول و آخر بہت دعا کی جاتی۔اس طرح چھ بار دعا کی گئی۔۷۰ے کاج چھوڑ نے کا واقعہ ابھی آپ بی۔اے میں تعلیم ہی پارہے تھے کہ اچانک آپ نے کالج چھوڑ دیا اور قادیان آ کر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے قرآن وحدیث پڑھنے میں مشغول ہوگئے۔مگر میر محمود احمد صاحب ناصر کی روایت ہے کہ کالج چھوڑنے کی وجہ یہ ہوئی کہ کسی طالب علم نے اسلام یا احمدیت کے متعلق کوئی ایسا سوال کیا جس کا آپ فوری طور پر جواب نہ دے سکے۔اس کا آپ کی طبیعت پر ایسا اثر ہوا کہ آپ نے کالج چھوڑ دیا اور یہ فیصلہ کیا کہ جب تک میں قرآن پورے طور پر نہ پڑھ لوں گا میں کالج میں نہیں آؤں گا۔محترم قاضی اکمل صاحب رسالہ تشحی الاذہان میں لکھتے ہیں کہ مجھے اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے فرمایا: کالج تو پھر بھی مل جائے گا مگر زندگی کا کچھ اعتبار نہیں۔ممکن ہے کہ قرآن مجید و حدیث پڑھنے کا اور پھر وہ بھی نور الدین ایسے پاک انسان سے پھر موقعہ نہ مل سکے اس لئے میں نے یہی بہتر جانا۔“ اے آپ کے کالج چھوڑنے کا پرنسپل کو خاص طور پر افسوس ہوا اور اس نے یہ الفاظ لکھے: