حیات بشیر

by Other Authors

Page 445 of 568

حیات بشیر — Page 445

445 الفاسقون۔١٢ یعنی اے امت محمدیہ کے لوگو۔اللہ تعالیٰ تم میں سے کامل ایمان رکھنے والوں اور اعلیٰ اعمال بجا لانے والوں کے ساتھ وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں اسی طرح دنیا میں خدمت دین کے لئے خلفاء مقرر کریگا جس طرح کہ اُس نے تم سے پہلے نبیوں کی قوموں میں خلفاء مقرر کئے اور خدا تعالیٰ ان خلفاء کے ذریعہ اس دین اسلام کو جو اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے دنیا میں محفوظ و مستحکم کر دے گا۔اور ان کی خوف کی حالت کو امن کی حالت سے بدل دے گا۔یہ خلفا خالص میری ہی عبادت کریں گے۔اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے مگر اس انتظام کے ہوتے ہوئے بھی جو شخص انکار اور ناشکری کا راستہ اختیار کرے گا وہ خدا کے نزدیک بد عہد سمجھا جائے گا۔۱۳ احادیث ا: والذي نفسي بيده ليـو شـكن ان ينزل فيكم ابن مريم حكماً عد لا فيكسر الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزيه۔۔۔۔۔۔كيف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم و امامکم منکم۔یعنی مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں ضرور ضرور مسیح ابن مریم (اپنے ایک مثیل کے ذریعہ) نازل ہو گا۔وہ تمام دینی اختلافات میں حکم بن کر فیصلہ کرے گا۔اور اس کا فیصلہ حق وانصاف کا فیصلہ ہوگا۔وہ صلیبی فتنہ کے زور کے وقت آئے گا۔اور اس فتنہ کو پاش پاش کر دے گا اور اس وقت دنیا میں خنزیری گندوں اور پلیدیوں کا بھی زور ہوگا اور مسیح ان پلیدیوں کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔مگر سب کام دلائل اور براہین اور روحانی نشانوں کے ذریعہ ہو گا۔کیونکہ مذہبی جنگ اور جذبہ اس زمانہ میں موقوف ہو جائے گا۔ہاں ہاں اس وقت تمہاری کیسی اچھی حالت ہوگی۔جب مسیح تم میں نازل ہوگا۔اور وہ تمہیں میں سے تمہارا ایک امام ہوگا۔۱۵ ٢: تكون النبوة فيكم ماشاء الله ان تكون ثم يرفعها الله تعالى ثم تكون خلافة على منهاج النبوة ماشاء الله ان تكون ثم يرفعها الله تعالى ثم تكون ملكاعاضا فتكون ماشاء الله ان تكون ثم يرفعها الله تعالى ثم تكون ملكا جبرية فتكون ماشاء الله ان تكون ثم يرفعها الله تعالى ثم تكون خلافة على منهاج النبوة ثم سكت۔