حیات بشیر — Page 367
367 ہے۔ایسی صورت میں میں سمجھتا ہوں کہ شاید ہمارا رحیم و کریم آقا دل کے نیک جذبات اور خواہشات کو ہی دعا کا قائمقام سمجھ لیتا ہو گا۔بہر حال آپ سے دعا کا متمنی ہوں۔اللہ تعالیٰ صحت اور راحت اور خدمت اور برکت کی زندگی عطا کرے۔اور راضی ہو اور راضی رہے۔میں نے آج رات خواب میں دیکھا ہے کہ بعض لوگ کچھ جانور ذبح کر رہے ہیں۔اور گلے پر چھری پھیرنے کی بجائے ماتھے پر لوہے کا بھاری ہتھوڑا مار کر جانوروں کو مار رہے ہیں۔کچھ مارے گئے کچھ اس انتظار میں پاس ہی کھڑے ہیں۔جانور خوب تندرست اور تن و توش والے ہیں۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔آپ نے خواب دیکھی تھی کہ عزیزہ امتہ القیوم بیگم سلمہا کے لڑکا ہوا ہے جو بہت خوبصورت اور چست ہے اور اس کی ولادت کے بعد قادیان کی واپسی مقدر ہے۔“۳۶ے ۴۸: ”مجھے کسی نے بتایا ہے کہ آپ نے قادیان کی واپسی کے متعلق کو ئی تازہ خواب دیکھی ہے۔یا کو ئی مکاشفہ ہوا ہے اگر یہ درست ہے تو مجھے بھی مطلع فرماویں۔رات چوہدری عبداللہ خاں نے کراچی سے آکر ذکر کیا تھا۔۳۷ے ۴۹ : ” اب رمضان کے آخری ایام ہیں از راہ مہربانی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اسلام اور احمدیت کی ترقی کا دن قریب لائے اور ہر جہت سے جماعت کا حافظ وناصر ہو۔نیز میرے لئے بھی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے صحت اور راحت اور برکت کی زندگی عطا کرے۔اب صحت کافی گر گئی ہے۔لیکن اس کے ساتھ دل میں یہ خواہش اور حسرت بھی پیدا ہو رہی ہے کہ اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ خدمت دین کی توفیق دے اور زندگی کے بقیہ ایام کو ہر رنگ میں بابرکت کر ے اور اطمینان قلب کے ساتھ انجام بخیر ہو۔بلکہ ہمارے آقا ﷺ کے قدموں کے طفیل عاقبت اولی سے بہتر ہو۔66 ہے۔۵۰: آپکا خط موصول ہوا میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ کی خواب ٹل گئی۔میں خدا کے فضل سے اس فلسفے کو اچھی طرح جانتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ سچی خوابیں بھی مصلحت الہی کے ماتحت مل جایا کرتی ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔واللہ غالب علیٰ امرہ۔میری غرض صرف یہ تھی کہ آپ اس بارہ میں مزید دعا -