حیات بشیر — Page 170
170 بھوک ہڑتال ایک غیر اسلامی فعل ہے کرنا پاکستان میں بھوک ہڑتال کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر آپ نے اکتوبر ۶۲عہ میں ایک مضمون کے ذریعہ مسلمانوں کو توجہ دلائی کہ انہیں اس غیر اسلامی فعل سے کلی طور چاہیے۔آپ نے فرمایا کہ پر اجتناب بیشک وہ اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لئے جائز رستے اختیار کریں جن کی کمی نہیں مگر گاندھی جی کے چیلے بن کر اپنے آقا اور ہادی رسول پاک کی تعلیم کے باغی نہ بنیں کیونکہ ہمارے لئے ساری برکتیں حضرت سرور کائنات کی پیروی میں ہیں۔“ ۵۱۰ ربوہ میں مفت اور لازمی پرائمری صدر نگران بورڈ کی حیثیت سے اکتوبر ۶۲ء میں آپ نے فیصلہ فرمایا کہ ربوہ میں مفت اور لازمی پرائمری تعلیم کی سکیم جلد شروع کی جائے تاکہ جماعت احمدیہ کا مرکز اس معاملہ میں خدا کے فضل سے ایک مثالی شہر بن جائے۔اھے خدام الاحمدیہ کے اجتماع کا افتتاح ۱۹ / اکتوبر کو خدام الاحمدیہ کا اکیسواں سالانہ اجتماع شروع ہوا۔اس اجتماع کا افتتاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے فرمایا اور خدام کو اپنے ایمان افروز خطاب سے نوازا۔۵۱۲ے مجلس خدام الاحمدیہ کے ہال کا سنگ بنیاد ۲۰ اکتوبر کو مجلس خدام الاحمدیہ کے ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب عمل میں آئی۔سنگ بنیاد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنے دست مبارک سے رکھا۔۵۱۳ انصار اللہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح ۲۶ اکتوبر کو انصار اللہ کا آٹھواں سالانہ اجتماع شروع ہوا۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو اس اجتماع کا افتتاح کرنے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ حضرت میاں صاحب موصوف نے حضور کے ارشاد کی تعمیل میں اس اجتماع کا افتتاح فرمایا اور ایک پُر اثر تقریر میں (جو مضمون کی صورت میں لکھی ہوئی تھی) آپ نے انصار اللہ کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی۔۱۴ھے اله نصرت ہائر سیکنڈری سکول کے افتتاح پر آپکا پیغام ۲۹ اکتوبر کو نصرت ہائر سیکنڈری سکول کے افتتاح کے موقعہ پر آپ سے پیغام