حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 375 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 375

حیات بقاپوری 375 وقت بہت زیادہ ہو گیا ہے۔میری ہر ایک کوشش ناکام ہو رہی ہے۔میں نے آپ سے دعا کی درخواست کی۔آپ نے دعا کرنے کے بعد فرمایا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ایک فرشتہ آیا ہے۔اور اس نے کہا ہے کہ میں لیڈی ڈاکٹر اور زچہ کے درمیان کھڑا ہوتا ہوں۔اس بشارت کے ۵ منٹ بعد لڑ کی خدا کے فضل سے پیدا ہوئی۔الحمد للہ ثم الحمد للہ میں آج کل مالی مشکلات میں مبتلا ہوں۔اور زیر بار ہوں خاص طور پر دعا فرما دیں۔جزاكم الله احسن الجزاء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ بزرگوں کو لمبی عمر عطا ہوتا کہ آپ کے فیوض سے دنیا مستفیض ہوتی رہے۔والسلام حقر العباد عبد الکریم احمدی عفا اللہ عنہہ - از کراچی صدر ا۔حضرت مولا نا بقا پوری صاحب کے واقعات از ڈاکٹر محمد اسحق بقا پوری ابن مولا نا بقا پوری صاحب یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب میں امرتسر میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔میرا پھوپھی زاد بھائی بھی جمعہ بیوی بچوں کے امرتسر میں مقیم تھے۔۱۹۳۹ء کے اوائل میں میں نے اپنے پھوپھی زاد بھائی کے بارے میں شکایتاً حضرت والد صاحب کو قادیان چٹھی لکھی۔حیران میں اسوقت ہوا جب دوسرے دن ہی مجھے حضرت والد صاحب کی چٹھی امرتسر میں ملی جس میں میرے پھوپھی زاد کے واقعہ کا ذکر کر کے مجھے برداشت کی تلقین کی تھی۔میں ہر ماہ کے آکر میں قادیان جاتا تھا۔اس دفعہ جب میں گیا تو میں نے حضرت والد صاحب سے اس خط کا ذکر کیا کہ آپ کو اس واقعہ کا کس نے بتایا۔میرا خیال تھا کہ پھوپھی زاد نے حضرت والد صاحب کو پہلے سے لکھدیا ہو گا۔لیکن حضرت والد صاحب نے جواب دیا۔نبائی العليم الخبيره ربوہ جاتے ہوئے ایکد فعہ حضرت والد صاحب نے کنڈیکٹر اور ڈرائیور سے کہا کہ انکو آگے جگہ دی جائے کہ پیچھے بیٹھنے سے انکو تکلیف ہوتی ہے۔کنڈیکٹر ڈرائیور نے پرواہ نہ کی۔بس ابھی روانہ نہ ہوئی تھی کہ ڈرائیور کے سامنے والا شیشہ نکل کر ڈرائیور کی گود میں گر گیا۔اسپر ڈرائیور نے کنڈیکٹر کو آواز دے کر کہا کہ ان بزرگ کو آگے لا کر