حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 312 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 312

حیات بقا پوری 312 جائے گا، یا صرف ایک قلیل رقم زائد کرنی پڑے گی، جس سے انشاء اللہ تعالے سب کام چل جائیں گے کسی آئندہ وقت شائع کروں گا۔ہاں اس وقت صرف اتنا کہتا ہوں کہ اللہ تعالے اس سلسلہ کا حامی ہے اور وہ ہماری سب ضر رویات کا کفیل ہوگا۔ہمارے بعض دوست ہم سے الگ ہوئے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ ہم کوئی روپیہ نہ دیں گے۔مگر وہ یا درکھیں کہ اللہ تعالے ہمیں نئے آدمی دے گا جو يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ والی جماعت ہوگی۔اور وہ اس باغ میں ایک درخت کے بدلے ہزار درخت لگائے گا۔بلکہ اس سے بھی زیادہ۔جن کے پھل ان مقطوعہ درختوں کے پھلوں سے بہت زیادہ شیریں ہوں گے۔آخر میں بطور تحدیث نعمت یہ بھی لکھ دینا چاہتا ہوں کہ مردوں کے علاوہ قادیان کی عورتوں نے بھی اس تحریک میں خاص حصہ لیا ہے۔قریباً پچیس روپیہ ماہوار کے وعدے کئے ہیں۔جو اُمید ہے اور بھی زیادہ ترقی کریں گے۔آئندہ بارہ ہزار کی سالانہ رقم میں سے علاوہ اس یکمشت چندہ کے جو ضلع گورداسپور کی جماعت انشاء اللہ قریباً اس سال دے گی۔قریباً اڑھائی ہزار روپیہ سالانہ وہ ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔اور جماعت کی ترقی پر یہ رقم بھی زیادہ ہوتی رہیگی۔انشاء اللہ تعالے۔والسلام خاکسار خادم سلسلہ احمدیہ مرزا محمود احمد (شکریہ اور اعلان ضروری صدا ۱-۱۲) حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تقریر۔حضرت خلیفہ اسی اثنی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ۱۴۔مارچ ۱۹۱۳ء کو بیعت لینے کے وقت کھڑے ہو کر مندرجہ ذیل تقریر کی جبکہ ہزاروں آدمیوں نے آپ کو خلیفہ چنا ہے: اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله۔سنو! دوستو ! میرا یقین اور کامل یقین ہے کہ اللہ تعالے ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔میرے پیارو! میرا پھر یقین ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم الا انبیاء ہیں۔میرا یقین ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص نہیں آسکتا جو آپ کی دی ہوئی شریعت میں سے ایک شوشہ بھی منسوخ کر سکے۔