حیاتِ بقاپوری — Page 266
حیات بقا پوری ۱۰۵ مکان و جواہرات پر زکوۃ نہیں:۔خط سے سوال پیش ہوا۔کہ مکان میں میر اپانچ سوروپے کا حصہ ہے۔اس میں زکوۃ ہے یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا۔جواہرات و مکان پر کوئی زکوۃ نہیں۔266 (احکم ۲۴ فروری ۱۹۰۷ء) ۱۰۶۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل بذریعہ خواب :- کسی شخص کا سوال خط سے پیش کیا گیا۔کہ میں نے ایک بیوہ عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ کیا تھا۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ نکاح سے منع فرمایا۔اس پر عمل کیا جاوے یا نہیں؟ جاوے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔من رأنى فقد راى الحق۔لہذا اس پر عمل کیا (احکام ۲۴ فروری ۱۹۷ء) ۱۰۷۔قربانی کے جانور کی قیمت بجائے دوسری جگہ بھیجنے کے وہاں قربانی کرنا:۔خط سے سوال پیش ہوا۔کہ کئی اشخاص نے قربانی کے لئے ایک گائے خریدی تھی۔جن میں سے ایک احمدی تھا۔غیر احمدیوں نے اس کو اس وجہ سے اس گائے کا حصہ قیمت واپس دے دیا کہ اس کا حصہ قربانی میں رکھنے سے ان کی قربانی نہ ہوگی۔اس لئے اس شخص نے لکھا کہ میں اپنی قربانی کا حصہ نقد قادیان میں بھیج سکتا ہوں یا نہیں؟ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔اس کو لکھو کہ قربانی کا جانور ہی اس قیمت سے لیکر وہاں قربانی کردئے“ عرض کی گئی۔کہ اس کا حصہ قیمت جو گائے کے خریدنے میں تھا۔وہ بہت تھوڑا ہے۔اس سے دنبہ یا بکرا خریدا نہیں جا سکے گا۔حضرت نے فرمایا: اس کو لکھو کہ تم نے جیسا کے اپنے اوپر قربانی ٹھیرائی ہے۔اور طاقت ہے۔تو اب تم