حیاتِ بقاپوری — Page 252
حیات بقا پوری 252 فرمایا ہاں۔کیونکہ وہ سفر ہے۔ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی طبیب یا حاکم بطور دورہ کئی گاؤں میں پھرتار ہے تو وہ اپنے تمام سفر کو جمع کر کے اسے سفر نہیں کہہ سکتا۔۷۶۔قربانی کا بکرا:۔( بدر جنوری ۱۹۰۸ء) سوال پیش ہوا کہ ایک سال کا بکرا بھی قربانی کے لئے جائز ہے؟ فرمایا۔مولوی صاحب سے پوچھ لو۔اہلحدیث و حنفاء کا اس میں اختلاف ہے۔۷۷۔جانور قربانی:۔ایک شخص نے حضرت سے دریافت کیا کہ اگر جانور مطابق علامات مذکورہ در حدیث نہ ملے تو کیا ناقص فرمایا۔مجبوری کے وقت تو جائز ہے۔مگر آج کل ایسی مجبوری کیا ہے۔انسان تلاش کر سکتا ہے۔اور دن کو ذبح کر سکتے ہیں؟ کافی ہوتے ہیں۔خواہ مخواہ حجت کرنا یا تساہل کرنا جائز نہیں۔۷۸۔عقیقہ:۔( بدر جنوری ۱۹۰۸ء) عقیقہ کی نسبت سوال پیش ہوا کہ کس دن کرنا چاہیئے۔فرمایا۔ساتویں دن۔اگر نہ ہو سکے تو پھر جب خدا تعالیٰ توفیق دے۔ایک روایت میں ہے۔آنحضرت صل اللہ علیہ وسلم نے اپنا عقیقہ چالیس سال کی عمر میں کیا تھا۔ایسی روایت کو نیک فنی سے دیکھنا چاہئیے۔جیتک قرآن مجید و احادیث صحیحہ کے خلاف نہ ہو۔( بدر ۱۳ فروری ۱۹۰۸ء)