حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 145 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 145

حیات بقاپوری 145 کرے۔یا کم از کم اپنے سامنے ذبح کروائے۔میں نے اس کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ اپنی قربانی خود اپنے ہاتھ سے کیا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی میں نے ایک مرتبہ اپنے ہاتھ سے قربانی کرتے دیکھا تھا۔حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی گزشتہ سال فرمایا تھا کہ کوقربانی کی قیمت کسی اور کو دے کر اپنی آنکھوں سے اوجھل بھی قربانی کروائی جاسکتی ہے۔لیکن بہتر یہی ہے کہ جس جگہ کسی کی رہائش ہو و ہیں وہ قربانی کرے۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے تبلیغ کے متعلق بعض ضروری ہدایات خاکسار کا ایک عریضہ حضرت اقدس کے حضور اور اس پر حضرت اقدس کی ہدایات بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تَحْمدُه وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت سیدنا امامنا دام فیوضکم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته جن جن باتوں کی میں نے پابندی کرنا ہوگی۔اور جس طریق سے جو جو کام میں نے کرنا ہے۔اُنکی بابت حضور والا مجھے ہدایات تحریر فرما دیں تا کہ موجب برکات ہوں۔اور خاکسار کے لیے دعا بھی فرمائی جائے۔عرضی خاکسار محمد ابراہیم بقا پوری انصار الله یکم فروری ۱۹۱۵ء السلام علیکم ! آپ راولپنڈی چلے جائیں۔وہاں سید محمد اشرف صاحب نہایت مخلص اور جو شیلے احمدی ہیں اُن سے ملیں اور میرا یہ خط دکھا دیں کہ آپ کو کچھ مدت کے لیے راولپنڈی بھیجا ہے۔