حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 88 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 88

حیات بقاپوری 88 گمراہ ہوگا۔حافظ صاحب سنتے ہی چونک پڑے کہ نہیں یہاں پر انمی سے مراد روحانی اندھا ہے۔میں نے کہا حافظ صاحب! ہمارے لیے تاویل درست نہیں اور آپ کے لیے جائز ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اس پر وہ خاموش ہو گئے۔۴۶۔نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا 19ء میں راولپنڈی سے میں حکیم عبدالرحمن صاحب کا غانی مرحوم کے ہمراہ حکیم نظام جان صاحب کے گاؤں میں تبلیغ کے لیے گیا۔اور جب ہم ظہر کی نماز پڑھنے لگے تو دیکھا کہ اس گاؤں کا خان اپنے مولوی کے ساتھ جو دیوبند کا تعلیم یافتہ تھا مصروف گفتگو ہے۔جب ہم نماز پڑھ چکے تو خان نے اپنے مولوی سے کہا کہ احمدی مولوی صاحب سے کچھ سوال کرو۔اور یہ خیال کیا کہ جب ہمارے مولوی کے سامنے اردگرد کے چھوٹے مولوی چون و چرا نہیں کر سکتے تو یہ احمدی مولوی بھی لاجواب ہو جائے گا۔جب ہم اندر سے نماز پڑھ کر مسجد کے صحن میں آئے تو مولوی صاحب بڑے تمسخرانہ انداز میں بولے ”مولوی صاحب! رانوں پر ہاتھ مار کر آ گئے ؟ میں نے کہا ”حضرت رسول کریم چاروں خلفاء راشدین اور ان کے بعد چاروں امام جس طور پر رانوں پر ہاتھ مار کر آ جاتے تھے اسی طرح میں آگیا ہوں۔" اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ ” نہیں وہ تو دعا مانگ کر اُٹھتے تھے۔میں نے جواب دیا کہ میں بھی دعا مانگ کر اٹھا ہوں۔" وہ کہنے لگے آپ نے دُعا نہیں مانگی۔میں نے کہا میں جو کہتا ہوں کہ مانگی ہے۔پہلے التحیات پڑھا ہے پھر درود شریف پڑھا ہے پھر دعا اور اس کے بعد سلام پھیرا ہے۔اس پر مولوی صاحب نے کہا نہیں نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا نہیں مانگی۔میں نے کہا اس طرح رسول پاک نے نہیں مانگی، آپ کے چاروں خلیفوں نے نہیں مانگی، چاروں اماموں نے نہیں مانگی۔اگر مانگی ہے تو دکھلاؤ ؟ مولوی صاحب نے کہا ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا منع ہے؟ میں نے کہا نہیں۔اس نے کہا آپ نے کیوں نہیں مانگی؟ میں نے پھر وہی الفاظ دہرائے کہ اس موقعہ پر کسی سے ثابت نہیں اگر کسی نے مانگی ہے تو دکھلاؤ۔اس لیے میں نے بھی نماز کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا نہیں مانگی۔اس نے پھر تیسری بار یہی کہا کہ کیا مانگنا منع ہے؟ میں نے کہا نہیں۔اس نے کہا کہ پھر آپ نے نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر کیوں دعا نہیں مانگی؟ میں جواب دینے لگا تھا کہ خان اپنے مولوی سے غصہ میں کہنے لگا کہ جب یہ دو تین بار تم کو کہہ چکے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے چاروں خلیفوں اور چاروں اماموں نے اس موقعہ پر