حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 318 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 318

حیات بقاپوری 318 وہ خیالات قابل لحاظ تھے یا اُن میں صداقت اور حق تھا تو کیوں اُسے حضرت خلیفہ امسیح مولا نا مولوی نورالدین صاحب کی زندگی میں آپ کی تصدیق سے شائع نہیں کیا گیا ؟ حد تقویٰ جس کا وعظ کیا جاتا ہے اس موقعہ پر ضرور مد نظر رہنی چاہئے تھی۔اگر حضرت خلیفتہ اسے اس کی تصدیق کر دیتے تو جماعت فتنہ سے محفوظ ہو جاتی۔اور انہیں اپنی زندگی میں بقائی جو اس اپنے جانشین کیلئے وصیت کرنے کی ضرورت نہ رہتی۔وصیت لکھ دینے کے بعد پوچھا کہ اور امر تو باقی نہیں رہا؟ جس پر مولوی صاحب نے کہا کہ نہیں۔اگر ان کے مذہب و اعتقاد میں انجمن ہی خلیفہ تھی اور گذشتہ چھ سال کا تعامل اور حضرت خلیفہ اسی کی خلافت ایک فرضی اور وہمی بات تھی تو انہیں مومنانہ غیرت اور جرات سے کہنا چاہئے تھا کہ یہ وصیت آپ کی درست نہیں۔لیکن اسی رسالہ کے صفحہ 19 سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حضرت کی وصیت کے بعد لکھا ہے۔یہ اور بھی تقوی کے خلاف ہے کہ حضرت کی وصیت کو آپ ہی پڑھا اور تین بار سنایا اور اُسے الوصیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف پا کر بھی اُنکی زندگی میں 9 دن کے اندر ان سے ذکر نہیں کیا جاتا غریب انصار اللہ کی جماعت (جن میں حضرت خلیفہ ایسے بھی شامل تھے ) کو تو خلافت محمود کے لئے سازش کرنے والے کہا جاتا ہے۔مگر خدا کے لئے غور کرو کہ اس سے بڑھ کر خوفناک سازش کیا ہو سکتی ہے؟ کہ حضرت صاحب کی وفات کے بعد یہ یقین کر کے کہ خلافت کا مستحق عام طور پر محمود سمجھا جاوے گا اس کو توڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اور حضرت امام کے سامنے اس کو پیش نہ کیا جاوے۔اگر یہ کہا جاوے کہ اُن کی طبیعت ناساز تھی تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن مجید کے نوٹ سُنانے کے لئے تو آپ کی طبیعت کی ناسازی کی پروانہ کی جاوے اور ایک امر خطیر جو جماعت میں فتنہ کا موجب ہو اور جس کا مصالحہ مولوی صاحب اس ٹریکٹ کی صورت میں تیار کر رہے تھے۔دریافت نہ کیا جاوے؟ ہم ذی فہم پبلک کے سامنے اس سوال کو رکھتے ہیں کہ یہ فعل کہاں تک صداقت اور ایمان کے معیار پر پورا اتر تا ہے اور تقوے کی کن باریک راہوں پرعمل کا نتیجہ ہے؟ حضرت خلیفہ اسی نے الوصیت کے جو معنے سمجھے اور جو اُس وقت مولوی صاحب اور آپ کے خاص احباب نے سمجھے وہ یہی تھے کہ ایک امام منتخب ہو اور وہ بیعت لے۔اور ہم نے اُس کے ہاتھ پر بیعت کی چھ سال تک کسی کو یاد نہ آیا کہ ہم نے کیوں بیعت کی۔یہ الوصیت کے خلاف تھا ؟ اور عورتوں نے بھی بیعت کی۔اُس وقت تمام تاریخیں بھول چکی تھیں اور سلسلہ کی تمام بھلائیاں اور امانتیں یاد سے جاتی رہی تھیں۔اور باوجود یکہ خلافت کے ساتھ کئی دفعہ اظہار وفاداری کی ضرورت پیش آئی مگر یہ نکتہ معرفت بھی یا نہ آیا اور آیاتو اس وقت جب حضرت خلیفہ مسیح