حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 314 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 314

حیات بقا پوری 314۔حدیث میں آیا ہے کہ تم اپنے غلام کو وہ کام مت بتاؤ جو وہ کر نہیں سکتا۔تم نے مجھے اس وقت غلام بنانا چاہا ہے تو وہ کام مجھے نہ بتانا جو میں کر نہ سکوں۔میں جانتا ہوں میں کمزور اور گنہگار ہوں، میں کس طرح دعوی کر سکتا ہوں کہ دنیا کی ہدایت کر سکوں گا۔حق اور راستی کو پھیلا سکوں گا۔ہم تھوڑے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم اور غریب نوازی پر ہماری اُمیدیں بے انتہا ہیں۔تم نے یہ بوجھ مجھ پر رکھا ہے۔تو سنو! اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئے میری مدد کرو اور وہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے فضل اور توفیق چاہو اور اللہ تعالیٰ کی رضاء اور فرمانبرداری میں میری اطاعت کرو۔میں انسان ہوں اور کمزور انسان۔مجھ سے کمزوریاں ہوں گی تو تم چشم پوشی کرنا۔تم سے غلطیاں ہوں گی۔میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر عہد کرتا ہوں کہ میں چشم پوشی اور درگذر کروں گا۔اور میرا اور تمہارا متحد کام اس سلسلہ کی ترقی اور اس سلسلہ کی غرض و غایت کو عملی رنگ میں پیدا کرنا ہے۔پس اب جو تم نے میرے ساتھ ایک تعلق پیدا کیا ہے اس کو وفاداری سے پورا کرو تم مجھ سے اور میں تم سے چشم پوشی خدا کے فضل سے کرتا رہوں گا۔تمہیں امر بالمعروف میں میری اطاعت اور فرمابرداری کرنی ہوگی۔اگر نعوذ بااللہ کہوں کہ خدا ایک نہیں تو اُسی خدا کی قسم دیتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جان ہے جو وحدہ لاشریک اور لیس کمنکہ شیئے ہے۔کہ میری بات ہر گز نہ ماننا۔اگر میں تمہیں تعوذ با اللہ نبوت کا کوئی نقص بتاؤں تو مت مانیو! اگر قرآن کریم کا کوئی نقص بتاؤں تو پھر خدا کی قسم دیتا ہوں۔مت مانیو۔حضرت مسیح موعود نے جو خدا تعالیٰ سے وحی پا کر تعلیم دی ہے۔اس کے خلاف کہوں تو ہر گز ہرگز نہ ماننا۔ہاں میں پھر کہتا ہوں کہ امر معروف میں میری خلاف ورزی نہ کرنا۔اگر اطاعت اور فرمانبرداری سے کام لو گے اور اس عہد کو مضبوط کرو گے تو یا درکھواللہ تعالیٰ کا فضل ہماری دستگیری کریگا اور ہماری متحدہ دعائیں کا میاب ہوں گی۔اور میں اپنے مولا کریم پر بہت بڑا بھروسہ رکھتا ہوں۔مجھے یقین کامل ہے کہ میری نصرت ہوگی۔پرسوں جمعہ کے روز میں نے ایک خواب سنایا تھا کہ میں بیمار ہو گیا اور مجھے ران میں درد محسوس ہوا اور میں نے سمجھا کہ شاید طاعون ہونے لگا۔تب میں نے اپنا دروازہ بند کر لیا اور فکر کرنے لگا کہ یہ کیا ہونے لگا ہے۔میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے وعدہ کیا تھا۔انی احافظ کل من فی الدار۔یہ خدا کا وعدہ آپکی زندگی میں پورا ہوا شاید خدا کے مسیح کے بعد یہ وعدہ نہ رہا ہو۔کیونکہ وہ پاک وجود ہمارے درمیاں نہیں۔اسی فکر میں میں کیا دیکھتا ہوں