حیاتِ بقاپوری — Page 276
حیات بقاپوری 276 ۱۲۶۔وعظ اور اعمال صالحہ کا فائدہ کب ہوتا ہے؟ آج صبح حضرت مسیح موعود سیر کے لئے باہر تشریف لے گئے۔تو پہلے ایک نو مسلم بھائی نے دعا کے لئے عرض کی۔حضرت مولوی نورالدین صاحب نے فرمایا۔کہ حضور یہ شخص اپنی قوم میں واعظ بھی ہے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔وعظ و اعمال کا فائدہ تب ہی ہوتا ہے۔کہ محض خدا کے لئے ہو۔اس میں کوئی غرض نہ ہو۔رہائی عمل کو خدا تعالیٰ قبول نہیں فرماتا۔اگر عمل میں کسی اور کو شریک سمجھا جائے تو خدا کئے ہوئے عمل کو رد کر دیتا ہے۔اور فرماتا ہے۔کہ جس کے لئے تم نے یہ عمل کیا ہے۔اس کا اس سے ثواب بھی لو۔(احکم ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء) مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کا خط پیش کیا۔کہ وہ پوچھتا ہے کہ مشکلات اور مصائب کے وقت کیا ۱۲۷۔مشکلات و مصائب کا علاج :- کرنا چاہئیے۔کرے" حضرت اقدس نے فرمایا۔” استغفار بہت پڑھے۔اور اپنے قصوروں کی اللہ تعالیٰ سے معافی طلب ۱۲۸۔مشاعرہ:۔(الحکم ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ء) ایک جگہ بعض شاعرانہ مذاق کے دوست ایک باقاعدہ انجمن مشاعرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔اس کے متعلق حضرت سے دریافت کیا گیا۔فرمایا۔یہ تضیع اوقات ہے کہ ایسی انجمنیں قائم کی جائیں اور لوگ شعر بنانے میں مستغرق رہیں۔ہاں یہ جائز ہے کہ کوئی شخص ذوق کے وقت کوئی نظم لکھے اور اتفاقی طور پر کسی مجلس میں سنائے۔یا کسی اخبار میں چھپوائے۔ہم نے اپنی کتابوں میں کئی تنظمیں لکھی ہیں۔مگر اتنی عمر ہوئی آج تک کبھی کسی مشاعرہ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ کوئی شاعری میں اپنا نام پیدا کرنا چاہے۔ہاں اگر حال کے طور پر نہ صرف قال کے طور پر اور جوش