حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 206 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 206

حیات بقاپوری 206 ۱۳۸ ۶ جون ۱۹۵۷ء کو عزیز صفدر علی خان طارق کا خط کوئٹہ سے آیا کہ میں اور میری بیوی اور لڑکا مینوں سخت بیمار ہیں۔صحت کے لئے دعا فرما دیں۔اسی وقت میں نے اپنی بیوی اور بڑی لڑکی کو ہمراہ کر کے دعا کی۔دعا کرتے ہوئے مجھ پر کشفی حالت طاری ہو گئی اور میں نے دیکھا کہ تینوں تندرست ہیں اور اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔جس کی ان کو اطلاع دی گئی۔اس کے جواب میں عزیز موصوف کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ : آپ کا شفقت نامہ موصول ہوا۔واقعی آپ کے خطا پہنچتے پہنچتے ہم تینوں صحت یاب ہو گئے تھے۔اس لئے آپ لوگوں کا اور خداوند کریم کا جتناہی شکر یہ ادا کیا جائے کم ہے۔“ صفدر علی خان طارق ۱۴۹۔۷۔جون ۱۹۵۷ء کا واقعہ ہے کہ میں نے عزیز محمد اشرف کی درخواست پر دعا کی۔ڈی۔ایف۔او۔کے عہدہ پر فائز ہونے میں ان کا نمبر تھا مگر اس میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔دوران دعا مجھے ان کی کامیابی دکھلائی گئی۔صبح میں نے اپنی بچی مبارکہ بیگم کو یہ خوشخبری بتلادی۔آج ۷۵۷-۱۵ کولاہور سے میری لڑکی کا خط آیا کہ: اللہ تعالی کے فضل اور آپ کی دعاؤں سے ڈی۔ایف۔اور ہو گئے ہیں۔“ -۱۵۰ - ۱۰۹ جون کی درمیانی رات کو محترمہ اشفاق صاحبہ کے لئے دعا کی گئی۔آواز آئی: ریڈیم جس کی تفہیم یہ ہوئی کہ ریڈیم کے ذریعہ اس کا علاج کرایا جاوے۔۱۵۱ - ۱۰۔جون ۱۹۵۷ء کو میں نے ماڈل ٹاون لاہور کی کوٹھی کی واگذاری کے لئے دعا کی تو الہاما اشارہ کیا گیا کہ میں لاہور جا کر دعا کروں۔چنانچہ میں نے اا۔جون کو وہاں پہنچ کر دعا شروع کی اور اھدنا الصراط المستقیم کے الفاظ سے دعا کرتا رہا۔تقریباً ایک گھنٹہ بھر جب دعا میں وقت لگا تو میرے دل میں القاء ہوا کہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسی طرح کامیاب ہو گیا ہوں جس طرح آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم صلح حدیبیہ میں فتح یاب ہوئے تھے۔چنانچہ میں نے یہ خوش خبری مکر مہ صفیہ بیگم کو بھی سنادی۔