حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 97 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 97

حیات بقا پوری 97 متاثر ہو کر متعجل الی اللہ ہوتا ہے۔مثلاً شریعت کا حکم ہے کہ تکبیر تحریمہ کہ کر نماز شروع کی جائے۔طریقت یہ ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق کے مطابق پڑھی جائے اور کانوں تک ہاتھ اُٹھائے جائیں۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ اکبر کا مفہوم سمجھ کر اللہ تعالیٰ کی کبریائی کے سامنے اپنے آپ کو معدوم کر دے۔اور معرفت اس کیفیت محصلہ کا نام ہے جو قلب میں پیدا ہوتی ہے اس سے سب حاضرین اثر پذیر ہوئے۔۵۸ آنحضرت کی نبوت گھر کی گھر میں ایک دفعہ کلانور کے ذیلدار کو جو غیر احمدی تھا اپنے پوتے کے حق میں ذیلداری کی درخواست پر بہت لیے مقدمہ کے بعد اسے عدالت سے کامیابی حاصل ہوئی۔میں ان ایام میں کلانور میں تھا۔میں بھی اس ذیلدار کو جس کا نام نبی بخش تھا مبارک باد دینے گیا۔کہنے لگا یہ للہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میرے مرنے کے بعد بھی ذیلداری میرے خاندان اور میرے گھرانہ میں رہے گی ( کیونکہ اس کا لڑکا فوت ہو چکا تھا اور پوتا موجود تھا)۔میں نے کہا، چوہدری صاحب یہی بات ہم کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونے اور آپ کا مطیع نبی ہونے کی وجہ سے نبوت گھر کی گھر میں ہی رہی۔اور جس طرح آپ کو یہ خوشی ہے کہ میرے پوتے نے میرے بعد ذیلداری کرنی ہے اسی طرح رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارک خوش ہے کہ میرے ایک امتی نے بنی اسرائیل کے نبیوں کا مقام حاصل کر لیا۔اس پر متاثر ہو کر کہنے لگا۔مولوی صاحب یہ باتیں پھر کریں گے۔۵۹۔مَن كَانَ لِلَّهِ كَانَ الله له جس سال حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہہ نے رمضان شریف میں سارے قرآن کا درس دینا تھا تو اسکے متعلق جماعتوں میں اطلاع کر دی گئی۔میں ان دنوں چک نمبر 99 شمالی میں تبلیغ کیا کرتا تھا۔اس سال نیا بندوبست شروع تھا۔اور والد صاحب مرحوم و مغفور اسی سال وفات پاگئے تھے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔بندو بست والوں نے میرے بھائیوں کو اطلاع دے دی کہ فلاں تاریخ تک تمام بھائی آکر زمین اپنے نام اندراج کرالو، ورنہ دوسرے سال پر کام جاپڑے گا۔میں نے اپنے بھائیوں کو تسلی دی ہوئی تھی کہ میں اس تاریخ تک آجاؤں گا۔لیکن جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ رمضان شریف میں درس قرآن شروع ہونے والا ہے۔اور وہ تاریخ ستائیس یا اٹھائیس شعبان کی تھی۔میں نے سوچا کہ اگر میں قادیان جاتے ہوئے پرسوں بقاپور جاؤں تو ایک دن