حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 74 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 74

حیات بقاپوری 74 کے لیے رکھنا قدرت اور عقلمندی کی علامت نہیں۔صاحب قدرت امیر آدمی دوسرے وقت تازہ روٹی کھاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تو بڑی قدرتوں اور طاقتوں والا ہے۔اس نے مسیح ناصری کے وقت ان کو بھیجا اور اب مسیح محمدی کے وقت اس کو بھیج دیا۔کیا قدرت اس سے ظاہر ہوتی ہے یا اس سے جو آپ کا خلاف قرآن عقیدہ ہے؟ -۲۹ نبوت کے دلائل دھوے کے مطابق 191ء کا ذکر ہے کہ میں سیالکوٹ گیا تو مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی جو ان دنوں غیر مبایعین میں شامل ہو گئے تھے اُن سے سوال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ غیر تشریعی نبوت کا تھایا مجددیت کا؟ کہنے لگے صرف مجددیت کا۔میں نے کہا دعوی معلوم کرنے کا میں آپ کو ایک نہایت آسان طریق بتلاتا ہوں۔ہم دیکھیں کہ آپ نے اپنے دعوے کے ثبوت میں جو دلائل رقم فرمائے ہیں وہ نبیوں والے ہیں یا مسجد دین والے۔اگر آپ کے دعوے کے دلائل ایسے ہیں جن سے نبیوں کی نبوت ثابت ہوتی ہے تو آپ نبی ہیں اور آپ کا دعویٰ نبوت کا ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ دعویٰ کے مطابق دلائل ہوتے ہیں۔نیز جہاں جہاں آپ نے اپنے متعلق اپنی تحریرات میں نبی کا لفظ استعمال فرمایا ہے وہاں پر مجدد کا لفظ رکھ کر دیکھا جائے کہ کیا مجدد کا لفظ رکھنے سے عبارت بے معنی اور مہمل تو نہیں ہو جاتی۔پھر آسانی سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کا دعویٰ صرف مجددیت کا نہیں بلکہ نبوت کا بھی ہے۔(1) مثلاً نبی کا نام پانے کے لیے میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں (حقیقہ الوحی صفحہ ۳۹۱)۔یہاں پر نبی کی جگہ مجددیا محدث" کا لفظ رکھنے سے عبارت کس قدر بے معنی اور مہمل ہو جاتی ہے۔(۲) اس امت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولیاء ہوئے اور ایک وہ بھی جو امتی بھی ہے اور نبی بھی۔یہاں نبی بھی کی جگہ مسجد بھی رکھئے اور پھر مطلب واضح کیجئے۔(۳) میں اسی خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اُسی نے میرا نام نہی رکھا ہے"۔(تتمہ حقیقة الوحی صفحہ ۶۸) (۴) وَمَا كُنَّا مُعَد بین کسی نبعَثَ رَسُولاً - ( ۱۶:۱۷) پس اس سے بھی آخری زمانہ میں ایک رسول کا مبعوث ہونا ظاہر ہوتا ہے اور وہی صیح موعود ہے۔تتمہ حقیقہ الوحی صفحه ۶۵)