حیاتِ بقاپوری — Page 359
حیات بقاپوری 359 پھر دوبارہ مولوی صاحب کے ہمراہ سامانہ ، پٹیالہ اور سٹور کے دورہ کا موقعہ ملا۔اسی طرح تیسری بار ۱۸ کتوبر ۳۲ کو بھی مولوی صاحب کے ہمراہ وار برٹن ، جڑانوالہ، سید والہ کا دورہ کیا۔اس دورہ میں گیانی واحد حسین صاحب بھی ہمراہ تھے۔مکرم مولوی صاحب کو مستورات میں تبلیغ کرنے کا خاص ملکہ اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا تھا۔کیونکہ عموماً دیہات میں اس طبقہ کے حقوق محفوظ نہیں ہوتے۔انکی اس حکمت عملی کی وجہ سے کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ اشد مخالفین لوگ بھی اپنی مستورات کے مولوی صاحب کے وعظ سے متاثر ہونے کی وجہ سے شرارتوں سے باز رہتے تھے۔غرضیکہ جس قدر عرصہ بھی مکرم مولوی صاحب کے ہمراہ خاکسار کو ملا۔وہ نہایت ہی مفید ثابت ہوا۔اور آئندہ تبلیغ میں اُن کا طریق کار اور نصائح مشعل راہ رہیں۔فجزاهم الله احسن الجزاء - لہذا چند سطور بطور اظہار تشکر تحریر کر دی ہیں۔خاکسار عبدالرحمن انور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ۱۴/۱۰/۵۴ ربوه تحریر فرماتے ہیں: مکرم میجر عارف زمان صاحب نائب ناظر امور خارجه حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری دام فیوضہ وطال عمرہ سلسلہ احمدیہ کے ان مقدس صحابہ کے گروہ میں سے ہیں۔جن کی زندگی ہر اس انسان کے لئے جو اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق قائم کرنا چاہتا ہے مشعل راہ ہے۔آپ کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں بیٹھنے اور فیض یاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔آپ اس