حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 316 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 316

حیات بقا پوری 316 وصیت کے برخلاف لکھ کر انتظار کرنے لگے کہ کب خلیفہ اول کی وفات ہو اور میں اس کو شائع کروں۔اس کو پڑھ کر میں نے ہی بُرا نہیں منایا تھا بلکہ جہاں جہاں یہ ٹریکٹ گیا مولوی صاحب پر اظہار افسوس کیا گیا۔چنانچہ انکے تاثرات کے چند نمونے مندرجہ ذیل ہیں:۔" آج ( ۲۰ مارچ ۱۹۱۳ء) کی ڈاک کا خلاصہ بیعت کے چند خطوط۔حضرت میر المومنین کے حضور بیعت کے خطوط کثرت سے آ رہے ہیں جن میں مولوی محمد علی صاحب کے ٹریکٹ سے بیزاری اور نفرت کا اظہار ہوتا ہے۔اور یہ قومی آواز بتا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس جماعت کو اپنے ہاتھ سے بنایا ہے اُسے ضائع ہونے سے ضرور محفوظ رکھے گا۔انگلی اشاعت میں کسی قدر تفصیل سے فہرستیں دی جاویں گی۔سردست آج کی ڈاک کا مختصر خلاصہ دیتا ہوں۔(ایڈیٹر) ہمارے برادران کے اشتہار بابت خلافت وغیرہ کے آئے اور پیغام صلح نے بھی اس غلط فرض کو (1) خوب ہی ادا کیا۔مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے۔جناب کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں۔شیر زمان احمدی نائب تحصیلدار صوابی ضلع پشاور ) (۲) اس عاجز کو اپنے خادموں میں شمار فرما کر بیعت منظور فرما دیں۔( مستری احمد دین بھیرہ) (۳) جناب کی خلافت قوم کیلئے موجب برکات و ترقی درجات کرے۔مولوی حافظ غلام رسول و زیر آبادی) (۴) میں آپ کے ہاتھ پر اپنی بیعت کو ز سرنو تازہ کرتا ہوں۔دیری کی وجہ ابتلا تھی۔(محمد زمان ماسٹر میانوالی) (۵) خدا تعالٰی نے جناب کو قوم کا امام اور اس کشتی کا نا خدا مقر فرمایا ہماری آنکھیں حضرت خلیفۃ المسیح کے بعد کسی امام اور مقتدا کی متلاشی تھیں۔تو وہ جناب پر ہی جاسکتی تھیں۔میں اور میرا تمام کنبہ جناب کو اپنا امام اور مرشد تسلیم کرتا ہے۔(حبیب الرحیمن ومحب الرحمن از پھگواڑہ) (۶) حضور کی بیعت صد قدل سے قبول کرتا ہوں۔(وزیر خاں کپورتھلہ ) (۷) مولوی محمد علی صاحب کا ٹریکٹ ملا۔تعصب اور ضد انسان کو کیسے اندھا کر دیتی ہے۔بیعت منظور