حیاتِ بقاپوری — Page 282
حیات بقاپوری 282 ماں کا بچہ گم ہو جائے اور رات کا وقت ہو تو اس کی حالت کیا ہوتی ہے۔جوں جوں رات زیادہ ہوگی اور اندھیرا بڑھتا جائے گا اس کی حالت دگرگوں ہوتی جائے گی۔گویا زندہ ہی مرگئی ہے۔جب اچانک اسے اپنا فرزند مل جائے تو اس کی وہ حالت کیسی ہوتی ہے۔ذرا مقابلہ کر کے دیکھو۔پس صرف ایسی محبت ذاتی اور ایمان کامل سے ہی انسان دار الامان میں پہنچ سکتا ہے۔سارے رسول اللہ تعالیٰ کو اس لئے پیارے نہ تھے کہ ان کو الہامات ہوتے ہیں۔ان کے واسطے مکاشفات کے دروازے کھولے گئے ہیں یا نہیں۔بلکہ ان کی ذاتی محبت کی وجہ سے وہ ترقی کرتے کرتے خدا کے معشوق اور محبوب بن گئے تھے۔اسی واسطے کہتے ہیں کہ نبی کی نبوت سے اس کی ولایت افضل ہے (الحکم ۳۰ مارچ ۱۹۰۳ء) ۱۳۴ - عالم آخرت کے اجسام کیسے ہوں گے؟ ایک دوست نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ عالم آخرت میں کیا یہی اجسام و مکانات وغیرہ جو یہاں ہیں ہونگے یا اور ؟ حضرت نے فرمایا کہ ”خدا تعالیٰ نے جو کچھ مجھے قرآن شریف کا علم دیا ہے وہ یہی ہے کہ وہ عالم اس عالم سے بالکل علیحدہ ہے۔ما رأت عين وما سمعت اذن و ماشم ريحة قلب - ہمارا اعتقاد یہی ہے کہ وہ دوسرا عالم بالکل اسی عالم سے الگ ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے۔بہشت کی تمام چیزیں ایسی ہوں گی۔کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھیں۔اور نہ کسی کان نے سنیں اور نہ کسی دل میں گزریں۔بلکہ حشر اجساد میں بھی ہمارا یہی مذہب ہے۔کہ وہ عالم بھی ایک دوسرا عالم ہے۔اجسام ہونگے مگر وہ نورانی اجسام ہوں گے۔نہ یہ تاریک اور زوال پذیر اجسام۔اس جگہ کی حویلیاں اور مکانات جو اینٹ پتھر کی ہیں بہشت میں نہیں جائیں گی۔واللہ اعلم۔( بدر ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ء) ۱۳۵ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مستورات کو نصیحت:۔یہ مرض عورتوں میں بہت کثرت سے ہوا کرتا ہے کہ وہ ذراسی بات سے بگڑ کر اپنے خاوند کو بہت کچھ بُرا